وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر، ریڈیو کے تمام سامعین اور ان تمام افراد کو مبارکباد دی ہے جو اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ اختراع کو استعمال کرتے ہوئے اس غیر معمولی وسیلے کو استحکام بخش رہے ہیں۔
ٹوئٹ کے ایک سلسلےمیں وزیر اعظم نے کہا؛
’’ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر ریڈیو کے تمام سامعین اور ان تمام افراد کو مبارکباد ، جو اپنے ٹیلنٹ اور اختراع کو استعمال کرتے ہوئے اس غیر معمولی وسیلے کو استحکام بخش رہے ہیں۔ چاہے آپ گھر پر ہوں، سفر کر رہے ہوں اور چاہے کہیں بھی ہوں، ریڈیو عوام کی زندگیوں کا ایک اٹوٹ حصہ رہتا ہے۔ یہ لوگوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے ایک حیرت انگیز وسیلہ ہے‘‘۔
’’#من کی بات کے باعث، میں نے بار بار یہ بات محسوس کی ہے کہ ریڈیو مثبت رجحان کو ساجھا کرنے کے ساتھ ساتھ اُن لوگوں کی خدمات کو تسلیم کرنے کا بھی ایک عظیم وسیلہ ہے، جو دوسروں کی زندگیوں میں معیاری تبدیلی لانے کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ میں اُن سب کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو اس پروگرام میں حصہ رسدی کرتے ہیں‘‘۔
World Radio Day greetings to all radio listeners and those who enrich this outstanding medium with their talent as well as creativity. Be it at home, during journeys and otherwise, the radio remains an integral part of people’s lives. It is an amazing medium to connect people.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 13, 2022