وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وشوکرما جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ہنرمند اور محنتی دست کاروں اور تعمیر و تخلیق سے جڑے لوگوں کے تئیں خلوص کا اظہار بھی کیا۔ جناب مودی نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ ایک ترقی یافتہ اور خودکفیل بھارت کے حصول میں ان لوگوں کی خدمات بے مثال ہیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ سبھی ہم وطنوں کو بھگوان وشوکرما جینتی کی بہت بہت مبارکباد! اس موقع پر تعمیر و تخلیق سے جڑے اپنے سبھی ہنرمند اور محنتی ساتھیوں کو میرا خصوصی سلام۔ مجھے یقین ہے کہ ترقی یافتہ اور خودکفیل بھارت کے مقصد کے حصول میں آپ کی بے مثال خدمات رہنے والی ہیں۔’’
सभी देशवासियों को भगवान विश्वकर्मा जयंती की अनेकानेक शुभकामनाएं। इस अवसर पर निर्माण और सृजन से जुड़े अपने सभी हुनरमंद एवं परिश्रमी साथियों को मेरा विशेष नमन। मुझे विश्वास है कि विकसित और आत्मनिर्भर भारत के संकल्प की सिद्धि में आपका अप्रतिम योगदान रहने वाला है। pic.twitter.com/GCAASb2zpy
— Narendra Modi (@narendramodi) September 17, 2024