وزیراعظم جناب نریندر مودی نے منی پور کے لوگوں کو سجیبو چیراؤبا کے موقع پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ منی  پور کے لوگوں کو  سجیبو چیراؤبا کی مبارکباد۔ آنے والے سال میں   خوشی  اور صحت  کی تمنا کرتا ہوں’’۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
پی ایم آواس یوجنا نے مودی حکومت کے تحت اترپردیش کے لوگوں کو فیض پہنچایا ہے
January 20, 2021

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پی ایم آواس یوجنا میں موجودہ حکومت کے تحت تیزی سے پیش رفت ہوئی ہے اور اس یوجنا نے اترپردیش میں غریب ترین لوگوں کی مدد کی ہے۔ وہ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین کے تحت یو پی میں 6 لاکھ سے زیادہ فیض یافتگان کو مالی امداد جاری کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ آتم نربھر بھارت ملک کے شہریوں کی خود اعتمادی سے براہ راست جڑا ہوا ہے اور کسی شخص کا اپنا مکان اس کی خود اعتمادی کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ اپنی ملکیت والے مکان سے زندگی میں یقین دہانی پیدا ہوتی ہے اور غریبی سے نکلنے کی امید یقینی بن جاتی ہے۔

وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ سابقہ حکومتوں کے دوران غریبوں کے پاس اعتماد نہیں تھا کہ حکومت ان کے مکان کی تعمیر میں مددگار ہوسکتی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلی اسکیم میں  جو مکان بنائے گئے تھے ان کا معیار  اچھا نہیں تھا۔ غریب لوگوں کو غلط پالیسیوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس خراب صورت حال کو ذہن میں رکھتے ہوئے پی ایم آواس یوجنا شروع کی گئی جس کا مقصد آزادی کے 75 سال پورے ہونے سے پہلے ہر غریب کنبے کو ایک مکان فراہم کرنا تھا۔حالیہ برسوں میں دیہی علاقوں میں 2 کروڑ ہاؤسنگ یونٹ تعمیر کیے گئے ہیں۔ پی ایم آواس یوجنا کے تحت تقریباً 1.5 لاکھ کروڑ روپئے کی مرکزی حکومت کی مدد سے 1.25 کروڑ یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے ریاست میں سابقہ حکومتوں کی طرف سے رد عمل میں کمی کی یاد دلائی۔ انھوں نے بتایا کہ اترپردیش میں 22 لاکھ گرامین آواس تعمیر کیے جائیں گے جن میں سے 21.5 لاکھ تعمیر کے لیے منظور کیے جاچکے ہیں۔ 14.5 لاکھ کنبوں کو اپنے مکان پہلے ہی مل چکے ہیں اور یہ موجودہ حکومت کے تحت ہوا ہے۔