وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے والمیکی جینتی کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سماجی مساوات اور خیر سگالی کے بارے میں مہارشی والمیکی کے خیالات آج بھی سماج کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ اپنے پیغامات کے ذریعہ ہماری تہذیب اور ثقافت کا ایک انمول ورثہ بنے رہیں گے۔
وزیر اعظم نےایکس پر پوسٹ کیا:
"والمیکی جینتی پر ہم وطنوں کو مبارکباد۔ سماجی مساوات اور خیر سگالی سے متعلق ان کے قیمتی خیالات آج بھی ہندوستانی سماج کو سیراب کر رہے ہیں۔ انسانیت کے اپنے پیغامات کے ذریعہ، وہ ہماری تہذیب اور ثقافت کا ایک انمول ورثہ بنے رہیں گے۔"
देशवासियों को वाल्मीकि जयंती की अनंत शुभकामनाएं। सामाजिक समानता और सद्भावना से जुड़े उनके अनमोल विचार आज भी भारतीय समाज को सिंचित कर रहे हैं। मानवता के अपने संदेशों के माध्यम से वे युगों-युगों तक हमारी सभ्यता और संस्कृति की अमूल्य धरोहर बने रहेंगे। pic.twitter.com/wls3yN8ZfJ
— Narendra Modi (@narendramodi) October 28, 2023