وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرب کے مبارک موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ شری گرو نانک دیو جی کے ذریعہ دوسروں کی خدمت کرنے اور بھائی چارے کے جذبے کو پروان چڑھانے پر دیا جانے والا زور دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو قوت عطا کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے گذشتہ روز کے من کی بات پروگرام کی ایک مختصر ویڈیو بھی ساجھا کی جس میں انہوں نے شری گرو نانک دیو جی کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
’’شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرب کے مبارک موقع پر مبارکباد۔ ان کے ذریعہ دوسروں کی خدمت کرنے اور بھائی چارے کے جذبے کو پروان چڑھانے پر دیا جانے والا زور دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو قوت عطا کرتا ہے۔ گذشتہ روز # من کی بات پروگرام کے دوران میں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔‘‘
Greetings on the auspicious occasion of the Parkash Purab of Sri Guru Nanak Dev Ji. His emphasis on serving others and furthering brotherhood give strength to millions around the world. Had also paid tributes to him during #MannKiBaat yesterday. pic.twitter.com/EhzW828FbZ
— Narendra Modi (@narendramodi) November 27, 2023