وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو اپنی پرتپاک مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے لوگوں کی ولولہ انگیزی چھتیس گڑھ کو ایک خصوصی ریاست بناتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا۔‘‘ریاست کی ثقافت کو فروغ دینے میں ہماری قبائلی برادریوں کا بہت اہم حصہ ہے۔ ریاست کی شاندار روایت اور ثقافتی ورثہ ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ میں قدرتی اور ثقافتی شان سے بھرپور چھتیس گڑھ کے روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہوں’’۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا۔
’’چھتیس گڑھ کے ہمارے تمام بھائیوں اور بہنوں کو ریاست کے یوم تاسیس پر بہت سی نیک خواہشات۔ یہاں کے لوگوں کی ولولہ انگیزی اسے ایک خاص ریاست بناتی ہے۔ اس ریاست کی ثقافت کو فروغ دینے میں ہماری قبائلی برادریوں کا بہت اہم حصہ ہے۔ ریاست کی قابل فخر روایت اور ثقافتی ورثہ سب کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ میں قدرتی اور ثقافتی شان سے بھر پور چھتیس گڑھ کے روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہوں۔‘‘
छत्तीसगढ़ के अपने सभी भाइयों और बहनों को राज्य के स्थापना दिवस की ढेरों शुभकामनाएं। यहां के लोगों की जीवंतता इसे एक विशेष राज्य बनाती है। इस राज्य की संस्कृति को समृद्ध बनाने में हमारे आदिवासी समुदायों का बहुत ही अहम योगदान है। प्रदेश की गौरवशाली परंपरा और सांस्कृतिक विरासत हर…
— Narendra Modi (@narendramodi) November 1, 2023