وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی ) کے اہلکاروں کو ، این ایس جی کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے ، فورس کے تمام بہادر عملے کی ستائش کی ہے ، جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی ، غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت، قوم سے گہری محبت اور بے مثال حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے ۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ ؛
‘‘ این ایس جی کے یومِ تاسیس کے موقع پر عملے کے تمام افراد کے لیے نیک خواہشات ۔
@nsgblackcats نے ، ہمیں مختلف خطرات سے بچاتے ہوئے ، اپنے آپ کو ایک ممتاز فورس کے طور پر مضبوطی سے قائم کیا ہے۔
اس خصوصی موقع پر، میں فورس کے ، اُن تمام بہادر اہلکاروں کی ستائش کرتا ہوں ، جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران غیرمتزلزل پیشہ ورانہ مہارت، قوم سے اپنی گہری محبت اور بے مثال جرات مندی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
Best wishes to all NSG personnel as they mark their Raising Day.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 16, 2023
The @nsgblackcats have firmly established themselves as a distinguished force, safeguarding us from various threats.
On this special occasion, I laud all the brave personnel of the force who, in the course of… pic.twitter.com/UAchrn0OmL