وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس(این ڈی آر ایف) کی ٹیم کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے مسلسل ٹویٹس میں،وزیر اعظم نے کہا:
‘‘@این ڈی آر ایف ایچ کیو کی محنت کش ٹیم کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد۔ان لوگوں نے اکثر بہت ہی سخت قسم کے حالات کے درمیان بچاؤ اور راحت کے بہت سے کاموں میں اپنے آپ کو پیش پیش رکھا ہے ۔این ڈی آر ایف کی جرأت مندی اور پیشہ ورانہ صلاحیت انتہائی تحریک دینے والی ہے۔مستقبل میں ان کے کاموں کے لئے میری نیک تمنائیں۔
حکومتوں اور پالیسی سازوں کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایک اہم ترین موضوع ہے۔رد عمل پر مبنی ایک طریقہ کار کے علاوہ ،جہاں آفات سے نمٹنے والی ٹیمیں تباہی کے بعد کی صورتحال کو معمول پر لانے کی کوشش کرتی ہیں،ہمیں بھی تباہیوں سے محفوظ رکھنے والے بنیادی ڈھانچے سے متعلق غوروفکر کرنا ہے اور اس موضوع پر تحقیقات کی طرف توجہ کرنی ہے۔
ہندوستان نے بھی ‘تباہی سے حفاظت کے لئے بنیادی ڈھانچے سے متعلق اتحاد’کی شکل میں ایک اقدام کیا ہے۔ہم اپنی این ڈی آر ایف ٹیم کے لوگوں کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھی کام کررہے ہیں تاکہ کسی بھی سانحہ کے دوران جان و مال کی زیادہ سے زیادہ حفاظت کی جاسکے۔ ’’
Greetings to the hardworking @NDRFHQ team on their Raising Day. They are at the forefront of many rescue and relief measures, often in very challenging circumstances. NDRF’s courage and professionalism are extremely motivating. Best wishes to them for their future endeavours. pic.twitter.com/t7LlIpGy3l
— Narendra Modi (@narendramodi) January 19, 2022