وزیراعظم جناب نریندر مودی نے این سی سی کے دن کے موقع پر این سی سی کیڈٹس کو مبارک باد دی ہے۔ جناب مودی نے پورے بھارت میں این سی سی ایلمنائی سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اپنی مدد اور ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر، این سی سی ایلمنائی ایسو سی ایشن کو تقویت دیں۔
وزیراعظم سلسلے وار ٹوئیٹ پیغامات میں کہا:
’’این سی سی کے دن کے موقع پر مبارک باد۔ ’’اتحاد اور ڈسپلن‘‘ کے جذبے سے سرشار این سی سی بھارت کے نوجوانوں کو ایک عظیم تجربہ فراہم کرتی ہے کہ وہ ملک کی تعمیر میں اپنی اصل صلاحیت اور تعاون کو بروئے کار لائیں۔ جنوری میں اس سال کی این سی سی کی ریلی میں یہ میری تقریر ہے‘‘۔
کچھ ہی دن پہلے جھانسی میں راشٹر رکشا سمرپن پرو کے دوران مجھے این سی سی ایلمنائی ایسو سی ایشن کے پہلے رُن کی حیثیت سے اندراج کرانے کا شرف حاصل ہوا۔ ایلمنائی ایسو سی ایشن کی تشکیل اُن سبھی کو یکجا کرنے کی ایک قابل تحسین کوشش ہے ، جو این سی سی سے وابستہ ہیں۔
A few days back, during the 'Rashtra Raksha Samparpan Parv’ in Jhansi, I was honoured to register as the first member of the NCC Alumni Association. The formation of an Alumni Association is a commendable effort to bring together all those who have been associated with NCC. pic.twitter.com/MFuCf5YD0g
— Narendra Modi (@narendramodi) November 28, 2021
میں پورے بھارت کے این سی سی ایلمنائی سے زور دے کر کہتا ہوں کہ وہ اپنی مدد اور ایسو سی ایشن کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر این سی سی ایلمنائی ایسو سی ایشن کو تقویت دیں۔ حکومت ہند نے این سی سی کے تجربے کو اور زیادہ متحرک اور بامعنی بنانے کے لئے کئی کوششیں کی ہیں۔ https://t.co/CPMGLryRXX