وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عالمی یوم ببر شیر کے موقع پر ببر شیروں کے تحفظ کے تئیں پرجوش لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ :
''ببر شیر ایک پرُجلال اور جری مخلوق ہے۔ بھارت کو ایشیا کے ببر شیروں کا گھر ہونے پر فخر ہے۔ عالمی یوم ببر شیر کے موقع پر میں ببر شیروں کے تحفظ کے تئیں پرجوش لوگوں کو اپنی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ جان کر آپ کو مسرت ہوگی کہ گذشتہ چند برسوں میں بھارت میں ببر شیروں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
جب میں گجرات کے وزیراعلی کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہا تھا تو مجھے گِرلائنس کے لیے محفوظ و مامون مسکن کو یقینی بنانے کی سمت میں کام کرنے کا موقع ملا تھا۔ اس سلسلہ میں متعدد اقدامات کیے گئے تھے جن میں محفوظ مسکنوں کو یقینی بنانے اور سیاحت کو بھی تقویت دینے کے لیے مقامی برادریوں کو شریک کرنا اور دنیا میں اس مقصد کے لیے اپنا ئے جانے والیے بہترین طور طریقوں کو اپنا نا شامل تھا۔''
The lion is majestic and courageous. India is proud to be home to the Asiatic Lion. On World Lion Day, I convey my greetings to all those passionate about lion conservation. It would make you happy that the last few years have seen a steady increase in India’s lion population. pic.twitter.com/GaCEXnp7hG
— Narendra Modi (@narendramodi) August 10, 2021
When I was serving as Gujarat CM, I had the opportunity to work towards ensuring safe and secure habitats for the Gir Lions. A number of initiatives were taken which involved local communities and global best practices to ensure habitats are safe and tourism also gets a boost. pic.twitter.com/0VEGmh7Ygj
— Narendra Modi (@narendramodi) August 10, 2021