وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ہماچل پردیش میں اونا کے امب اندورا سے نئی دلی تک چلنے والی نئی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

وزیراعظم نے وندے بھارت ایکسپریس کے ٹرین کوچز کا معائنہ کیا اور اس میں سوار ہوکر مختلف سہولیات کا جائزہ  بھی لیا۔ جناب مودی نے وندے بھارت ایکسپریس کے لوکوموٹیو انجن کے کنٹرول سینٹر اور اونا ریلوے اسٹیشن کا بھی پوری طرح معائنہ کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ ہماچل پردیش کے وزیراعلی جناب جے رام ٹھاکر، ہماچل پردیش کے گورنر جناب راجندر وشوناتھ ارلیکر، ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو اور اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر بھی اس وقت موجود تھے، جب وہ ہماچل پردیش کے اونا ضلع میں امب اندورا ریلوے اسٹیشن پہنچے۔

ٹرین کے چلنے سے خطے میں سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی اور سفر آسان ہوسکے گا اور سفر تیزی سے ممکن  ہوسکے گا۔اونا سے نئی دہلی کے سفر کے وقت میں دو گھنٹے کی کمی بھی واقع  ہوگی۔ امب اندورا سے نئی دلی تک چلنے والی، یہ ملک میں شروع ہونے والی چوتھی وندے بھارت ٹرین ہوگی اور یہ پہلے والی ٹرینوں کے مقابلے میں ایک جدید ورژن ہے، جو بہت ہلکی اور کم مدت میں زیادہ رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وندے بھارت  دوئم  زیادہ جدیداور بہتر سہولتوں سے لیس ہے اور محض 52 سیکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنی منزل تک پہنچ سکتی ہے۔اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ بہتر اور جدید سہولت والی  وندے بھارت ایکسپریس کا وزن 392 ٹن ہوگا ،جب کہ اس کے مقابلے پہلی ٹرین کا وزن 430 ٹن تھا۔ اس میں وائی فائی کنٹینٹ آن ڈیمانڈ کی سہولت بھی ہوگی۔ ہر کوچ میں 32 اسکرین ہیں، جو مسافروں کی معلومات اور انفوٹینمنٹ فراہم کرتی ہیں، اس کے مقابلے میں پچھلے ورژن میں ہر کوچ میں 24  اسکرین تھی۔ وندے بھارت ایکسپریس ماحول دوست بھی ہوگی، کیونکہ اے سی 15 فیصد زیادہ توانائی کے حامل ہوں گے۔ ٹریکشن موٹر کی دھول سے پاک صاف ہوا کولنگ کے ساتھ، سفر زیادہ آرام دہ ہو جائے گا۔ سائیڈ ری کلینر سیٹ کی سہولت، جو پہلے صرف ایگزیکٹو کلاس کے مسافروں کو فراہم کی جاتی تھی، اب تمام کلاسوں  کے مسافروں کے لیے دستیاب کرائی جائے گی۔ ایگزیکٹو کوچز میں 180 ڈگری تک گھومنے والی سیٹیں اس  کی اضافی خصوصیت میں شامل ہیں۔

وندے بھارت ایکسپریس کے نئے ڈیزائن میں، ہوا صاف کرنے کے لیے چھت پر نصب پیکیج یونٹ (آر ایم پی یو) میں فوٹو کیٹلیٹک الٹرا وائلٹ ایئر پیوریفیکیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے، جس کی سفارش سنٹرل سائنٹیفک انسٹرومینٹس آرگنائزیشن (سی ایس آئی او)، چندی گڑھ کی  طرف سے کی گئی ہے۔  یہ  نظام آرایم پی یو کے دونوں سروں پر ڈیزائن اور نصب کیا گیا ہے ،تاکہ تازہ ہوا اور واپسی ہوا کے ذریعے آنے والے جراثیم، بیکٹیریا، وائرس وغیرہ سے پاک ہوا کو فلٹر اور صاف کیا جا سکے۔

وندے بھارت ایکسپریس دوئم  متعدد اعلیٰ اور ہوائی جہاز جیسے سفر کے تجربات پیش کرتی ہے۔ یہ جدید ترین حفاظتی خصوصیات سے لیس ہے، جس میں مقامی طور پر تیار کردہ ٹرین کے ٹکراؤ سے بچاؤ کا نظام  کووَچھ شامل ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi