وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دہرہ دون سے دہلی تک آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے اُن ریل سیکشنوں کو بھی ملک کے نام وقف کیا، جن کی حال ہی میں بجلی کاری کی گئی۔ انہوں نے اترا کھنڈ کو ایسی ریاست قرار دیا، جہاں 100 فیصد ریل ریاستوں کی بجلی کاری کی جاچکی ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دہرہ دون سے دہلی کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کے آغاز پر اترا کھنڈ کے ہر ایک شخص کو مبارک باد دی اور کہا کہ اس ریل گاڑی سے ملک کی راجدھانی سے اترا کھنڈ کی دیو بھومی مربوط ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان دونوں شہروں کے درمیان سفر کے وقف میں مزید کمی آئے گی اور ریل گاڑی کی سہولیات سے لوگوں کا سفر مزید خوشگوار ہو جائے گا۔
جاپان ،پپوا نیو گنی اور آسٹریلیا تین ملکوں کے اپنے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے خاص طور پر کہا کہ دنیا بھارت کی طرف بہت زیادہ امیدوں کے ساتھ دیکھ رہی ہے،۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘جب معیشت کو مستحکم بنانے اور غریبی سے نمٹنے کی بات ہوتی ہے تو بھارت دنیا کے لئے امید کی ایک کرن بن جاتا ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس وبا سے بھارت کے نمٹنے اور ملک میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم چلائے جانے کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ جب لوگ پوری دنیا سے ، بھارت آنا چاہتے ہیں، تو اترا کھنڈ جیسی خوبصورت ریاستوں کو آج کی سب سے زیادہ خوبصورت ریاستیں بنایا جا نا چاہئے۔ جناب مودی نے اجاگر کیا کہ وندے بھارت ٹرین اترا کھنڈ کو ، اس موقع سے پورا فائدہ اٹھانے میں مدد کرے گی۔
وزیراعظم نے کیدار ناتھ کے اپنے دورے کا ذکر کیا، انہوں نے اپنے بے ساختہ بیان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘یہ دہائی اترا کھنڈ کی دہائی ہوگی’’۔ انہوں نے امن وقانون کی صورت حال کو مضبوط بناتے ہوئے ریاست کی ترقی کو سراہا۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ‘‘دیو بھومی ، دنیا کی روحانی بیداری کا مرکز بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس امکان کو حقیقت کی شکل دینے کے لئے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چار دھام یاترا کے یاتریوں کی بڑی تعداد ، پہلے کے ریکارڈس توڑ رہی ہے۔ انہوں نے ہری دوار اور کانوڑ یاترا میں بابا کیدار ، کمبھ / اردھ کمبھ کے درشن کے لئے آنے والے عقیدت مندوں کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی ریاست میں اتنے عقیدت مند نہیں آتے، لہذا یہ ایک نعمت ہے اور بڑا کام ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘‘ڈبل انجن کی سرکار اس عظیم کام کو آسان بنانے کے لئے دہری طاقت اور دہری رفتار سے کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی توجہ نو رتنوں یعنی ترقی کے نو نگینوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا رتن کیدار ناتھ - بدری ناتھ دھام میں 1300 کروڑ روپے کی جدید کاری کا کام ، دوسرا رتن گوری کنڈھ - کیدار ناتھ اور گوبند گھاٹ- ہیم کنٹ صاحب میں 2500 کروڑ روپے کا روپ وے پروجیکٹ ہے۔ تیسرا رتن مانس کھنڈ مندر مالا پروگرام کے تحت کماؤ کے قدیم مندروں کی جدید کاری ہے۔ چوتھا رتن ریاست میں قیام کی سہولیات کا فروغ ہے، جہاں 4 ہزار سے زیادہ قیام گاہیں درج ہیں۔ پانچواں رتن ماحولیات سیاحت کے 16 مقامات کا فروغ ہے، چھٹا رتن اترا کھنڈ میں صحت خدمات کی توسیع ہے، ادھم سنگھ نگر میں ایمس سٹیلائٹ مرکز تعمیر کیا جا رہا ہے، ساتواں رتن 2000 کروڑ روپے کی لاگت والا ٹہری جھیل ترقیاتی پروجیکٹ ہے، آٹھواں رتن ہری دوار رشی کیش کو یوگ ایڈونچر سیاحت کی راجدھانی کے طور پر فروغ دینا اور نواں رتن ٹنک پور باگیشور ریل لائن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان نو رتنوں کو ریاست میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے جامع شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 1200 کروڑ روپے کی چار دھام مہا پری یوجنا پر تیزی سے کام جاری ہے۔ دہلی - دہرہ دون ایکسپریس وے سے یہ سفر مزید تیز رفتار اور آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے اترا کھنڈ میں روپ وے رابطے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘پروت مالا پروجیکٹ سے آئندہ دنوں میں ریاست کا مستقبل بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 16000 کروڑ روپے کا رشی کیش - کرن پریاگ ریل پروجیکٹ ، دو سے تین سال میں مکمل ہو جائے گا۔ اس پروجیکٹ سے اترا کھنڈ کا ایک بڑا علاقہ قابل رسائی ہو جائے گا اور اس سے سرمایہ کاری ، صنعت اور روز گار کو بڑھا وا ملے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کی مدد سے اترا کھنڈ، سیاحت، ایڈونچر سیاحت ، فلم شوٹنگ اور شادی بیاہ کی تقریبات کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے سیاحتی مقامات کی طرف پوری دنیا کے لوگ راغب ہو رہے ہیں اور وندے بھارت ایکسپریس ان کے لئے فائدہ مند ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریل گاڑی کا سفر اُن لوگوں کے لئے پہلی پسند ہوتا ہے ، جن کے ہمرا ہ ان کے کنبے کے افراد ہوتے ہیں اور وندے ،بھارت ٹرانسپورٹیشن کا ایک آسان وسیلہ بن رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘اکیسویں صدی کا بھارت بنیادی ڈھانچے کی زیادہ سے زیادہ گنجائش کا استعمال کر کے ترقی کی مزید اونچائیوں پر پہنچ رہا ہے۔’’ انہوں نے اشارہ دیا کہ ماضی کی حکومتیں بنیادی ڈھانچے کی اہمیت نہیں سمجھ سکیں، کیو نکہ ان کے ذہنوں پر بدعنوانی اور خاندانی سیاست طاری تھی۔ اگرچہ پچھلی حکومتوں نے بھارت میں تیز رفتار ریل گاڑیوں کے بڑے بڑے وعدے کئے تھے لیکن وزیراعظم نے کہا کہ وہ ریل نیٹ ورک کو ، بغیر چوکیدار والے پھاٹکوں سے نجات نہیں دلاسکیں اور ریاست میں ریل لائنوں کی بجلی کاری کی حالت بھی بد تر تھی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ 2014 تک ملک کے ریل نیٹ ورک کے محض ایک تہائی حصے کی بجلی کاری کی گئی تھی، جس کی وجہ سے تیز رفتار ریل گاڑیوں کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ریلویز کو یکسر تبدیل کرنے کا ہمہ جہت کام 2014 کے بعد شروع ہوا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کی پہلی تیز رفتار ٹرین کے خواب پر عمل کرنے کا کام پوری شد ومد کے ساتھ شروع کیا گیا اور پورے نیٹ ورک کو نیم تیز رفتار ریل گاڑیوں کے لئے تیار کیا گیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ 2014 سے پہلے ہر سال محض 600 کلو میٹر کی ریل لائنوں کی بجلی کاری کی جاتی تھی، جب کہ آج ہر سال 6000 کلو میٹر ریل لائنوں کی بجلی کاری کی جارہی ہے۔ آج ‘‘ملک کے 90 فیصد سے زیادہ ریلوے نیٹ ورک کی بجلی کاری کردی گئی ہے۔ اترا کھنڈ میں پورے ریل نیٹ ورک کی 100 فیصد بجلی کاری کا مقصد حاصل کیا جا چکا ہے۔’’
وزیراعظم نے ان ترقیاتی کاموں کا سہرہ صحیح ارادے، پالیسی اور خود کو وقف کردینے کے سر دیا۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ 2014 کے مقابلے ریلوے بجٹ میں اضافے سے اترا کھنڈ کو براہ راست فائدہ ہوا ہے، وزیراعظم نے بتایا کہ 2014 سے پانچ سال پہلے ریاست کا اوسط بجٹ 200 کروڑ روپے سے بھی کم تھا، جب کہ آج ریل بجٹ پانچ ہزار کروڑ روپے ہے، جو 25 گنا زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے اس پہاڑی ریاست میں رابطوں کی اہمیت پر زور دیا، جہاں گاؤں کے لوگوں نے رابطوں میں کمی کے سبب ترک وطن کیا۔ انہوں نے یہ بات اجاگر کیا کہ حکومت آنے والی نسلوں کو اس پریشانی سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جدید رابطہ ہماری سرحدوں تک آسان رسائی کے لئے بڑا فائدہ مند ہوگا اور ملک کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کو کسی بھی طرح راستے میں پریشانی نہیں ہوگی۔
اپنے تقریر کا اختتام کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈبل انجن کی سرکار اترا کھنڈ کی ترقی کی پابند ہے، جہاں اترا کھنڈ کی تیز رفتار ترقی سے بھارت کی تیز رفتار ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے اپنی بات ختم کرت ہوئے کہا کہ ‘‘ملک اب رکنے والا نہیں ہے اور ملک نے اب رفتار پکڑ لی ہے۔ پورا ملک وندے بھارت کی رفتار سے آگے بڑ ھ رہا ہے اور آگے بڑھتا رہے گا۔
پس منظر
اترا کھنڈ میں یہ شروع کی جانے والی پہلی وندے بھارت ہوگی ، جس میں عالمی درجے کی سہولیات مہیا ہیں۔ اس سے ایک آرام دہ سفر ، خاص طور پر ریاست آنے والے سیاحوں کے لئے سفر کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ یہ ٹرین ملک میں ہی تیار کی گئی ہے اور یہ کووَچ ٹیکنا لوجی سمیت جدید ترین حفاظتی سہولیات سے لیس ہے۔ نئی وندے بھارت ایکسپریس دہرہ دون سے دہلی تک کا فاصلہ ساڑھے چار گھنٹے میں طے کرے گی۔
عوامی ٹرانسپورٹ کا ایک صاف ستھرا وسیلہ فراہم کرنے کے وزیراعظم کے ویژن کی رہنمائی میں بھارتی ریلویز ملک میں ریل راستوں کی مکمل طور پر بجلی کاری کر رہا ہے۔ اس سمت پیش رفت کرتے ہوئے وزیراعظم نے اترا کھنڈ میں ا ن ریل لائن سیکشنوں کو ملک کے نام وقف کیا ، جن کی حال ہی میں بجلی کاری کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں 100 فیصد ریل راستوں کی بجلی کاری کا کام مکمل ہو جائے گا۔ بجلی کاری والے سیکشنوں پر ریل گاڑیاں چلائے جانے سے تیز رفتار ریل گاڑیوں میں اضافہ ہوگا اور مسافروں کو لانے لے جانے کی گنجائش میں بھی اضافہ ہوگا۔
उत्तराखंड के सभी लोगों को वंदे भारत एक्सप्रेस ट्रेन की बहुत-बहुत बधाई। pic.twitter.com/WlCnbFasyV
— PMO India (@PMOIndia) May 25, 2023
आज पूरा विश्व, भारत को बहुत उम्मीदों से देख रहा है। pic.twitter.com/j50caAFyQU
— PMO India (@PMOIndia) May 25, 2023
सरकार का पूरा जोर, विकास के नवरत्नों पर है। pic.twitter.com/Q2ZdzBIjvh
— PMO India (@PMOIndia) May 25, 2023