وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلورومیں  اے ایس آر ریلوے اسٹیشن سے  وندے بھارت ایکسپریس اور بھارت  گورو کاشی در شن  ٹرین  کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

وزیراعظم کرانتی ویر سنگولی  رایننا (کے ایس آر ) ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 7  کے فلیگ آف  ایریا میں  پہنچے اور   چنئی – میسور و وندے بھارت ایکسپریس کو  ہری جھنڈی دکھائی ۔ یہ ملک میں  پانچویں  وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہوگی اور جنوبی بھارت میں  یہ پہلی ٹرین ہے ۔ یہ چنئی کے صنعتی مرکز  تکنیکی اور اسٹارٹ اپ کے مرکز  بنگلورو اور مشہور  سیاحتی شہر میسور و کے درمیان  کنکٹوٹی میں اضافہ کرے گی۔

وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے :

‘‘چنئی – میسور و  وندے بھارت  ایکسپریس  کنکٹوٹی کے ساتھ ساتھ  تجارتی سرگرمیوں میں  اضافہ کرے گی۔ یہ  ‘‘ رہن سہن میں آسانی ’’ میں اضافہ کرے گی۔ بنگلوروسے اس ٹرین کو  جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے پر خوشی ہوئی ہے ۔’’

اس کے بعد وزیراعظم پلیٹ فارم  نمبر  8  کے فلیگ آف ایریا میں پہنچے اور وہاں انہوں نے  بھارت گورو   کاشی یاترا ٹرین     کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ کرناٹک  ،  پہلی ریاست ہے ،جس نے  بھارت گورو اسکیم کے تحت   یہ ٹرین شروع کی ہے۔  ا س اسکیم کے تحت   کرناٹک کی حکومت اور  ریلوے کی وزارت  یاتریوں کو کرناٹک سے کاشی  بھیجنے کے لئے مل کرکام کررہی ہیں۔  کاشی ، ایودھیا اور پریاگ راج  جانے  والے یاتریوں  کو  آرام دہ  قیام اور گائڈینس  فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کیا ہے :

‘‘ میں  بھارت گورو  کاشی یاترا ٹرین   چلانے والی  پہلی ریاست  ہونے پر کرناٹک کو مبارکباددینا چاہتا ہوں ۔ یہ ٹرین  کاشی اور کرناٹک کو قریب لائے گی۔ یاتری اورسیاح   آسانی سے کاشی  ، ایودھیا اور پریاگ  راج کادورہ کرسکیں گے۔’’

وزیر اعظم کے ہمراہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسو راج بومئی   ، کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت اور  مرکزی وزیر   جناب اشنوی  ویشنو   اور جناب پرہلاد جوشی   تھے۔

پس منظر :

  • وندے بھارت ایکسپریس 

وندے بھارت ایکسپریس  2.0 ایک شاندار اور  طیارے جیسے سفر کا آرام   فراہم کرتی ہے ۔ یہ ملک میں تیار کردہ   ٹرین کولیژن  ایوائڈنس  سسٹم  - کوَ چ  سمیت  تحفظ کے جدیدترین  آلات سے لیس ہے ۔ وندے بھارت  2.0  کو اور زیادہ جدید  اور  بہتر خصوصیات  سے لیس کیا جائے گا ، جن میں صرف  52 سیکنڈ میں ٹرین کی اسپیڈ  صفرسے  100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک  پہنچنا  اور زیادہ سے زیادہ رفتار  180  کلومیٹر فی گھنٹہ تک  ہونا شامل ہے۔وندے بھارت  ایکسپریس کا وزن  392  ٹن ہوگا جبکہ اس سے پہلے  وزن  430  ٹن تھا۔ یہ  آن ڈیمانڈ   سہولت  کے ساتھ  وائی فائی  سے  بھی کنکٹ ہوگی ۔ ہرکوچ میں   32 اسکرین   دئے گئے ہیں ، جن میں   مسافروں  کو معلومات اور  تفریح فراہم کی جاتی ہے جبکہ اس سے پہلے والے ورژن   میں   24  اسکرین تھے ۔  وندے بھارت ایکسپریس   ماحول دوست  بھی ہوگی کیونکہ اس کے اے سی   15فیصد کم توانائی استعمال کریں گے ۔ سائڈ کی ری لائنر سیٹ   کی سہولت ،جو  پہلے صرف  ایگزیکٹو  کلاس کے لئے تھی ، اب ہرکلاس کے مسافروں کے لئے دستیاب ہوگی۔ ایگزیکٹو  کوچ میں ایک اضافی خصوصیت یہ ہوگی کہ ان کی سیٹوں کو  180  ڈگری  پر گھمایا جاسکتا ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس کے نئے ڈیزائن میں  َہوا کو صاف کرنے کا ایک  فوٹو کیٹیلک  الٹراوائلیٹ   نظام  کوچ کی چھت  (آر ایم  پی یو ) پر نصب کیا گیا ہے۔ جیسا کہ  چنڈی گڑھ کے سائنٹیفک  انسٹرومنٹس   آرگنائزیشن   (سی ایس آئی او) نے تجویز کیا ہے ،اس ڈیزائن کو  آر ایم پی یو کے  دونوں  جانب  نصب کیا گیا ہے  تاکہ  ہوا کو ہر قسم کے جراثیم  ، بکٹیریا اور وائر س وغیرہ سے پاک رکھا جاسکے ۔

  • بھارت گورو ٹرین 

بھارتی ریلوے نے   نومبر  2021  میں موضوع   پر  مبنی  بھارت گورو ٹرین   چلانے کا آغاز  کیا تھا۔ اس موضوع کا مقصد    بھارت اور دنیا کے لوگوں کو بھارت گور و ٹرینوں  کے ذریعہ بھارت کی گوناگوں ثقافتی وراثت اور شاندار تاریخی مقامات   دکھانا ہیں۔اس اسکیم کا مقصد   سیاحتی سیکٹر کے  پیشہ وروں کی مستحکم قوت سے فائدہ اٹھاکر  موضوع  پر مبنی  ٹرینیں چلانا  ہیں تاکہ بھارت کی وسیع  سیاحتی صلاحیت   کے امکانات  کو حاصل کیا جاسکے ۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”