گورکھپور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے گورکھپور ریلوے اسٹیشن سے دو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھائی دکھاکر روانہ کیا۔ ان دو وندے بھارت ٹرینوں میں گورکھپور – لکھنؤ وندے بھارت ایکسپریس اور جودھپور – احمد آباد (سابرمتی) وندے بھارت ایکسپریس شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے گورکھپور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس کی لاگت تقریباً 498 کروڑ روپے  ہے۔انہوں نے مجوزہ گورکھپور ریلوے اسٹیشن کے ماڈل کا معائنہ بھی کیا۔

وزیر اعظم کے ساتھ اتر پردیش کی گورنر محترمہ  آنندی بین پٹیل، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ  جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور گورکھپور سے ممبر پارلیمنٹ جناب روی کشن بھی تھے۔

پس منظر

گورکھپور – لکھنؤ وندے بھارت ایکسپریس ایودھیا سے گزرے گی اور ریاست کے اہم شہروں سے کنکٹی وٹی کو بہتر بنائے گی اور سیاحت کو فروغ دے گی۔ جودھ پور – سابرمتی وندے بھارت ایکسپریس خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے جودھ پور، آبو روڈ اور احمد آباد جیسے مشہور مقامات سے کنکٹی میں اضافہ کرے گی۔

تقریباً 498 کروڑ روپے کی لاگت سے گورکھپور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد  رکھا گیا جو کہ مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.