وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ترووَننت پورم سینٹرل اسٹیشن پر ترووَننت پورم اور کاسر گوڈ کے درمیان چلنے والی کیرلا کی اولین وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا۔ مقام پر پہنچنے پر، وزیر اعظم نے ترووَننت پورم – کاسر گوڈ وندے بھارت ایکسپریس کا جائزہ لیا اور وہاں بچوں کے ساتھ ساتھ ریل گاڑی کے عملے سے بھی بات چیت کی۔
یہ ریل گاڑی 11 اضلاع، خصوصاً ترووَننت پورم، کولم، کوٹایم، ایرناکولم، تریسور، پلکّڈ، پتنم تٹا، ملاپورم، کوزی کوڈ، کنور اور کاسر گوڈ پر احاطہ کرے گی۔
وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:
’’کیرلا کی اولین وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو کہ ترووَننت پورم سے کاسر گوڈ تک کنکٹیویٹی میں اضافہ کرے گی۔‘‘
Flagged off Kerala’s first Vande Bharat Express, which will enhance connectivity from Thiruvananthapuram to Kasaragod. pic.twitter.com/u1RqG5SoVU
— Narendra Modi (@narendramodi) April 25, 2023
اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ کیرلا کے گورنر جناب عارف محمد خان، کیرلا کے وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین اور ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو بھی تھے۔