وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے آج ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں رانی کمپلاپتی ریلوے اسٹیشن سے  پانچ وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا۔ یہ پانچ وندے بھارت ریل گاڑیاں ہیں، بھوپال (رانی کملاپتی) – اندور وندے بھارت ایکسپریس؛ بھوپال (رانی کملاپتی) – جبل پور وندے بھارت ایکسپریس؛ رانچی – پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس؛ دھارواڑ – بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس اور گوا (مڈگاؤں) – ممبئی وندے بھارت ایکسپریس۔

وزیر اعظم نے رانی کملاپتی – اندور وندے بھارت ایکسپریس  کے پہلے کوچ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹرین میں سوار بچوں اور ٹرین کے عملے سے بھی بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا

’’آج بھوپال میں پانچ وندے بھارت ریل گاڑیوں کو ایک ساتھ شروع کرنے کی خوش نصیبی حاصل ہوئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک بھر میں بنیادی ڈھانچہ اور کنکٹیویٹی کی تیز رفتار ترقی کو لے کر ہماری حکومت کتنی پرعزم ہے۔‘‘ 

 

اندور سے رکن پارلیمنٹ جناب شنکر لالوانی  جنہوں نے بھوپال (رانی کملاپتی) – اندور وندے بھارت ایکسپریس میں سفر کیا تھا، کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سے اجین جانے والے زائرین کے لیے سفر کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا

’’مدھیہ پردیش کے لوگوں کو اندور-بھوپال کے درمیان شروع ہوئی وندے بھارت ریل گاڑی کی بہت بہت مبارکباد۔ اس سے جہاں انہیں محفوظ اور سہولتوں والے سفر کا فائدہ حاصل ہوگا، وہیں مذہبی مقام اُجین کے سفر پر جانے والے بھکتوں کو بھی آسانی ہوگی۔‘‘ 

 

جبل پور سے رکن پارلیمنٹ جناب راکیش سنگھ ، جنہوں نے جبل پور میں بھوپال (رانی کملاپتی) – جبل پور وندے بھارت ایکسپریس  کا خیرمقدم کیا، کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئیٹ  کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا کہ یہ ریل گاڑی راجدھانی بھوپال اور ثقافتی راجدھانی جبل پور کے درمیان بہتر کنکٹیویٹی پیدا کرے گی ، ساتھ ہی سیاحت کو فروغ دے گی اور زائرین کے لیے سفر میں سہولت پیدا کرے گی۔

’’ملک کی شان وندے بھارت ریل گاڑی سے ایک جانب جہاں مدھیہ پردیش کی ثقافتی راجدھانی جبل پور اور ریاستی راجدھانی بھوپال کے درمیان کنکٹیویٹی میں اضافہ ہوگا، وہیں مذہبی اور سیاحتی مقامات کی بھی تیز رفتار ترقی ہوگی۔‘‘ 

 

رانچی سے رکن پارلیمنٹ جناب سنجے سیٹھ کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ رانچی – پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس معدنیات سے مالامال جھارکھنڈ اور بہار کی خوشحالی میں مدد فراہم کرے گی۔

’’رانچی ۔ پٹنہ کے درمیان نئی وندے بھارت ریل گاڑی نہ صرف لوگوں کے سفر کو مزید آسان بنائے گی، بلکہ یہ معدنیاتی دولت سے مالامال جھارکھنڈ اور بہار کی اقتصادی ترقی میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔‘‘ 

 

گوا (مڈگاؤں) – ممبئی وندے بھارت ایکسپریس  کے بارے میں گوا کے وزیر اعلیٰ  ڈاکٹر پرمود ساونت کے ذریعہ کیے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا

’’وندے بھارت ریل گاڑی مزید سیاحوں کو گوا کی فطری خوبصورتی تلاشنے میں مدد فرہم کرے گی۔ یہ کونکن کے ساحل پر کنکٹیویٹی کو بھی بہتر بنائے گی۔‘‘ 

 

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت  نے دھارواڑ – بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس میں سفر کیا۔ جناب جوشی کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا

’’دھارواڑ- بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس کرناٹک میں کنکٹیویٹی کو بہتر بنائے گی۔ یہ ریاست میں تجارت و سیاحت کو بھی بہتر بنائے گی۔‘‘ 

  • Ravi savita December 27, 2023

    jai ho
  • Alok Dixit (कन्हैया दीक्षित) December 27, 2023

    🙏🏻
  • Dipanjoy shil December 27, 2023

    bharat Mata ki Jay🇮🇳
  • Babla sengupta December 23, 2023

    Babla sengupta
  • Santhoshpriyan E October 01, 2023

    Jai hind
  • Dr Sudhanshu Dutt Sharma July 20, 2023

    मुझे गर्व है कि मैंने मोदी युग में जन्म लिया। आपकी कड़ी मेहनत और देश के लिए समर्पण एक मिसाल है ।आप का को युगों युगों तक याद किया जायेगा। जय श्री राम🚩🚩🚩🚩
  • Kunal Singh July 07, 2023

    jai shree ram ❤️🚩
  • Bhadresh July 03, 2023

    New technology systems from Modiji for new india 🇮🇳 generation
  • संजीव सिंह संजू July 03, 2023

    वन्दे मातरम्
  • Ranoj Pegu July 01, 2023

    Namo Namo
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Economic Survey: India leads in mobile data consumption/sub, offers world’s most affordable data rates

Media Coverage

Economic Survey: India leads in mobile data consumption/sub, offers world’s most affordable data rates
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 1 فروری 2025
February 01, 2025

Budget 2025-26 Viksit Bharat’s Foundation Stone: Inclusive, Innovative & India-First Policies under leadership of PM Modi