وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا پر تپاک خیر مقدم کیا ہے۔
صدر عبدالفتاح السیسی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر 24 سے 26 جنوری 2023 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ صدر سیسی، جو ہندوستان کے اپنے دوسرے سرکاری دورے پر ہیں، ہندوستان کے 74ویں یوم جمہوریہ پر مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کرکے کہا؛
” صدر عبدالفتاح السیسی کا ہندوستان میں پر تپاک استقبال۔ ہمارے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی کے طور پر آپ کا ہندوستان کا تاریخی دورہ تمام ہندوستانیوں کے لیے بہت خوشی کا باعث ہے۔ کل ہماری بات چیت کا انتظار رہے گا۔ @AlsisiOfficial“
Warm welcome to India, President Abdel Fattah el-Sisi. Your historic visit to India as Chief Guest for our Republic Day celebrations is a matter of immense happiness for all Indians. Look forward to our discussions tomorrow. @AlsisiOfficial
— Narendra Modi (@narendramodi) January 24, 2023