وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تقدس مآب دلائی لامہ کو ان کی 89ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے تقدس مآب دلائی لامہ کی گھٹنے کی سرجری سے جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی۔ انہوں نے تقدس مآب دلائی لامہ کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
"میں نے تقدس مآب دلائی لامہ کو ان کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد بھیجی۔ گھٹنے کے آپریشن کے بعد ان کی جلد صحت یابی، اچھی صحت اور لمبی زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔
Sent my greetings to His Holiness @DalaiLama on the occasion of his 89th birthday. Pray for his quick recovery after knee surgery, good health and long life.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 6, 2024