وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عالمی یوم صحت کے موقع پر تہنیتی پیغام دیا ہے اور ہر شخص کی اچھی صحت اور بہتری کے لئے دعاکی ہے ۔ انہوں نے صحت کے شعبے سے جڑے ہوئے تمام لوگوں کےساتھ اپنی ممنونیت کااظہار کیا۔ انہوں نے  کہاکہ آیوشمان بھارت اور پی ایم جن اوشدھی اسکیمیں  ہمارے اہل وطن کے لئے  اچھے معیار اور کفایتی طبی نگہداشت کو یقینی بنانے میں ایک محوری کردار ادا کررہی ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ گزشتہ 8 برسوں کے دوران ، طبی تعلیم کے شعبے میں تیز رفتار تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں ،بہت سے  نئےمیڈیکل کالج بنائے گئے ہیں ۔ ا نہوں نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی حکومت علاج معالجے کی تعلیم کو مقامی زبانوں میں مہیا کرانے کی کوششیں کررہی ہے ،جو بے شمار نوجوانوں کی امنگوں کو پرپرواز عطا کریں گی۔

مسلسل ٹویٹس میں ، وزیراعظم نے کہا:

"आरोग्यं परमं भाग्यं स्वास्थ्यं सर्वार्थसाधनम्॥

’’عالمی یوم صحت پر مبارکباد۔دعا ہے کہ ہر شخص کو خدا اچھی صحت اورخوشحالی کی نعمت سے نوازے۔ آج کا دن صحت کے شعبے سے جڑے ہوئے تمام لوگوں کے ساتھ اظہارممنونیت کرنے کا دن ہے ۔یہ ان کی زبردست محنت ہی ہے جس نے ہمارے کرہ ارض کو محفوظ رکھاہے ‘‘۔

’’بھارتی حکومت ہندوستان کے  طبی بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کے لئے انتھک کوششیں کررہی ہے ۔خاص توجہ تمام اہل وطن کے لئے اچھے معیار والی اورکفایتی طبی نگہداشت  کی فراہمی کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے ۔ یہ ہر ہندوستانی کے لئے فخر کی بات ہے  کہ طبی نگہداشت سے متعلق دنیا کی سب سے بڑی اسکیم یعنی آیوشمان بھارت ہمارے ملک میں ہے ‘‘۔

’’ مجھے پی ایم جن اوشدھی جیسے منصوبوں سے استفادہ کرنےوالے افراد سے مل کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ کفایتی علاج معالجے کی فراہمی پر  ہماری توجہ مرکوز ہونے سے  غریب طبقے اوراوسط طبقے کے افرادکے لئے بڑے پیمانے پر  روپئے کی بچت کو یقینی بنایا ہے ۔ اسی کے سا تھ ساتھ مجموعی فلاح و بہبود کو مزید فروغ دینے کے لئے ہم اپنے  آیوش نیٹ ورک کو مضبوط سے مضبوط تر کررہے ہیں ‘‘۔

’’ گزشتہ 8 برسوں کے دوران، طبی تعلیم کے شعبے میں تیز رفتار تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ۔ کچھ نئے میڈیکل کالجز قائم کئے گئے ہیں ۔ بھارتی حکومت علاج معالجے کی تعلیم کو مقامی زبانوں میں مہیا کرانے کی کوششیں کررہی ہے،جو بے شمار نوجوانوں کی امنگوں کو پرپرواز عطا کریں گی‘‘۔

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi