وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج رپبلک آف کوریا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر عالی جناب یون سک یول کو مبارک باد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ؛
’’میں آر او کے ، کے صدر یون سک یول کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے آج اپنا نیا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ میں اُن کے ساتھ جلد میٹنگ کا منتظر ہوں اور بھارت اور رپبلک آف کوریا کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے مل کر کام کرنے کا بھی منتظر ہوں۔‘‘
I extend my heartfelt greetings and good wishes to ROK President @sukyeol__yoon as he commences his term in office today. I look forward to meeting him soon and working together to further strengthen and enrich the India-ROK ties.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 10, 2022