وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل گیمز 2022 میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں   کے لئے  اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور تمغے جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ نیشنل گیمز 2022 کی شاندار کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو کھلاڑیوں نے بڑے پیمانے پر سراہا، اور کھیلوں کو ری سائیکلنگ، پلاسٹک کے کچرے کو کم کرنے اور صفائی ستھرائی کو بڑھانے سمیت پائیداری پر توجہ دینے کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے مہمان نوازی کے لیے گجرات کے عوام اور حکومت کی تعریف کی۔

 سلسلے وار ٹویٹس میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

‘‘قومی کھیل 2022 کل اختتام پذیر ہوئے۔ میں ہر اتھلیٹ کو سلام کرتا ہوں جس نے حصہ لیا اور کھیل کے جذبے کو بڑھایا۔ گیمز میں تمغے جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد۔ ان کے کارناموں پر فخر ہے۔ تمام ایتھلیٹس کو ان کے مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔’’

اس سال کے قومی کھیل مختلف وجوہات کی بنا پر  اہمیت کے حامل تھے۔ کھلاڑیوں کی طرف سے کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔ روایتی کھیلوں میں وسیع پیمانے پر شرکت بھی خاص باتوں میں شامل تھی۔

‘‘2022کے قومی کھیلوں کو پائیداری پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بھی یاد رکھا جائے گا جس میں ری سائیکلنگ کے بارے میں آگاہی، پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا اور صفائی کو بڑھانا شامل ہے۔ میں کھیلوں کے ذریعے مہمان نوازی کے لیے گجرات کے لوگوں اور حکومت کی بھی تعریف کرنا چاہوں گا۔‘‘

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.