وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج انّاؤ سڑک حادثہ پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے میں مصروف ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘اترپردیش کے انّاؤ میں ہونے والا سڑک حادثہ بہت دکھ دینے والا ہے ۔اس میں جن لوگوں نے اپنوں کو کھویاہے ، ان کے لئے گہری تعزیت کا اظہارکرتاہوں ۔ ایشور انھیں اس مشکل وقت میں طاقت دے ۔اس کے ساتھ ہی میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگوہوں ۔ریاستی سرکار کی دیکھ ریکھ میں مقامی انتظامیہ متاثرین کی ہرممکن مددفراہم کرنے میں مصروف ہے ۔ PM @narendramodi’’
उत्तर प्रदेश के उन्नाव में हुई सड़क दुर्घटना अत्यंत पीड़ादायक है। इसमें जिन लोगों ने अपनों को खोया है, उनके प्रति मेरी संवेदनाएं। ईश्वर उन्हें इस कठिन समय में संबल प्रदान करे। इसके साथ ही मैं घायलों के जल्द स्वस्थ होने की कामना करता हूं। राज्य सरकार की देखरेख में स्थानीय प्रशासन…
— PMO India (@PMOIndia) July 10, 2024
جناب مودی نےانّاؤ میں ہونے والے سڑک حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف کی جانب سے 2 لاکھ روپے اورزخمیوں کے لئے 50000روپے کے معاوضے کا اعلان بھی کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایکس پر پوسٹ کیا:
“وزیر اعظم نے اناؤ میں ہونے والے سڑک حادثے میں ہر مرنے والے کے لواحقین کے لیے پی ایم این آرایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے کےمعاوضے کا اعلان کیا ہے، زخمیوں کو فی کس 50000روپے دیئے جائیں گے ۔’’
The Prime Minister has announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF for the next of kin of each deceased in the mishap in Unnao. The injured would be given Rs. 50,000. https://t.co/rZDoM9sqeY
— PMO India (@PMOIndia) July 10, 2024