وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’آدی مہوتسو‘ میں وسیع پیمانے پر لوگوں کے دلچسپی لینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر بھولا سنگھ کے سلسلہ وار ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ، جس میں جناب سنگھ نے ’آدی مہوتسو‘ کے اپنے دورے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ بہت اچھے طریقے سے منعقد کیا گیا ہے جہاں آپ کو پورے ہندوستان سے قبائلی ثقافت کی شاندار پیشکش دیکھنے کو ملے گی۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
’’یہ دیکھ کر مسرت ہوئی کہ آپ نے آدی مہوتسو میں اتنی دلچسپی لی ۔ قبائلی سماج کی تہذیب اور ان کے رہن سہن سے متعلق آپ کا تجربہ حوصلہ بڑھانے والا ہے۔‘‘
यह देखकर अच्छा लगा कि आपने ‘आदि महोत्सव’ में इतनी रुचि ली। आदिवासी समाज की संस्कृति और उनके खानपान से जुड़ा आपका अनुभव उत्साह बढ़ाने वाला है। https://t.co/Gr8wzWKirW
— Narendra Modi (@narendramodi) February 23, 2023