وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کی خلائی تحقیق کی تنظیم (اسرو) کے ذریعہ ایکسپو سیٹ سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ پر اظہار مسرت کیا۔
انہوں نے ہندوستان کو بلندیوں تک لے جانے کے لیے خلائی برادری کے ساتھ ساتھ اسرو کے سائنسدانوں کو بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’ہمارے سائنسدانوں کا شکریہ! 2024 کا ایک شاندار آغاز! یہ لانچ خلائی شعبے کے لیے ایک شاندار خبر ہے اور اس میدان میں ہندوستان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔ ہندوستان کو بے مثال بلندیوں پر لے جانے کے لیے اسرو میں ہمارے سائنسدانوں اور پوری خلائی برادری کے لیے نیک خواہشات۔‘‘
A great start to 2024 thanks to our scientists! This launch is wonderful news for the space sector and will enhance India's prowess in this field. Best wishes to our scientists at @isro and the entire space fraternity in taking India to unprecedented heights. https://t.co/4O4F6kRpEX
— Narendra Modi (@narendramodi) January 1, 2024