وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کچھ میں واقع شانتی وَن ، جسے 2001 کے المناک زلزلے میں اپنی جان گنوانے والوں کے لیے خراج عقیدت کےطور پر تیار کیا گیا ہے، کی پرکس ورسیلس میوزیم 2024 کے عالمی انتخاب میں شامل ہونے کے لیے ستائش کی۔
پرکس ورسیلس کے ذریعہ کی گئی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’کچھ میں واقع اسمرتی وَن 2001 کے المناک زلزلے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لیے ایک خراج عقیدت ہے۔ یہ انسانی لچک اور بہادری کی یاد دہانی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس میوزیم نے پرکس ورسیلس میوزیم 2024 کے لیے عالمی انتخاب میں ایک مقام تلاش کر لیا ہے۔‘‘
Smritivan in Kutch is a tribute to those we lost in the tragic Earthquake of 2001. It is a reminder of human resilience and courage as well. Glad that this Museum has found a place on the World Selection for the Prix Versailles Museums 2024. https://t.co/yVLLaiMaJx
— Narendra Modi (@narendramodi) June 15, 2024