وزیراعظم جناب نریندرمودی نے نوودیہ ودّھالیہ سمیتی (این وی ایس ) کے ایک ٹوئیٹ کو جواب دیاہے ۔ این وی ایس کے اس ٹوئیٹ میں اڈیشہ کے جے این وی دھین کنال کی طالبہ ، کماری شیوانگی نے پریکشاپے چرچا کے بارے میں اپنے خیالات ونظریات پیش کئے تھے ۔
این وی ایس کے ٹوئیت کو جواب دیتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہا:
‘‘مجھے ، امتحانات سے متعلق دباؤ پرقابوپانے کے بارے میں # ایگزام واریئرس سے ان کے بہت سے دلچسپ خیالات اورنظریات مل رہے ہیں ۔ مجھے پورے بھارت سے اس قسم کی سرگرم شرکت کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔’’
I’ve been getting many interesting insights from #ExamWarriors on ways to overcome exam stress. I am glad to see such active participation from all across India. https://t.co/5NqsOE9erS
— Narendra Modi (@narendramodi) January 10, 2023