وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی بینک کے لاجسٹک کارکردگی عدد اشاریے میں بھارت کی 16 مقامات کی زبردست چھلانگ پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛
’’ایک حوصلہ افزا رجحان، جسے ہماری اصلاحات اور لاجسٹکس بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے سے تقویت حاصل ہوئی۔ ان حصولیابیوں سے لاگت میں تخفیف واقع ہوگی اور ہمارے کاروبار مزید مسابقتی بنیں گے۔‘‘
An encouraging trend, powered by our reforms and focus on improving logistics infrastructure. These gains will reduce costs and make our businesses more competitive. https://t.co/x18UXFZ62T
— Narendra Modi (@narendramodi) April 22, 2023