وزیراعظم جناب نریندرمودی نے جموں وکشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بہت سےکلیدی نوعیت کے بنیادی ڈھانچہ کے پروجیکٹوں کاافتتاح کئے جانے پرخوشی کا اظہارکیاہے ۔ ان پروجیکٹوں میں کسانوں کے لئے سات کسٹم ہائرنگ مراکز اورایس ایچ جیز کے لئے 9پولی گرین ہاوسیزشامل ہیں ۔
جموں وکشمیر کےلیفٹیننٹ گورنر کے دفترکے سلسلہ وار ٹوئیٹس ساجھاکرتے ہوئے ، وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:
‘‘غیرمعمولی نوعیت کے ترقیاتی کاموں کاافتتاح کیاجانا، جموں وکشمیر اور خاص طورپر امنگوں والے اضلاع کے عوام کے معیار زندگی کو بہتربنانے کے تئیں ہمارے عہد کا ایک ثبوت ہے ۔’’
The remarkable range of developmental works inaugurated stand as a testament to our commitment towards enhancing the quality of life for the people of Jammu and Kashmir, especially the aspirational districts. https://t.co/4nFo6RWuul
— Narendra Modi (@narendramodi) June 1, 2023