وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستانی تاریخ اور ثقافت کے تئیں عالمی جوش و جذبے پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت عالمی سطح پر گونجتی ہے۔ اپنے غیر ملکی دوروں کی جھلکیوں کا اشتراک کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ ہماری تاریخ اور ثقافت کے تئیں یہ بے پناہ جوش انتہائی خوش کن ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے لکھا:
’’ہندوستانی ثقافت عالمی سطح پر گونج رہی ہے!
میں جہاں بھی جاتا ہوں، میں اپنی تاریخ اور ثقافت کے تئیں بے پناہ جوش و خروش دیکھتا ہوں، جو انتہائی خوش کن ہے۔ یہاں اس کی ایک جھلک ہے… ‘‘
Indian culture resonates globally!
— Narendra Modi (@narendramodi) November 28, 2024
Wherever I go, I see immense enthusiasm towards our history and culture, which is extremely gladdening. Here is a glimpse… pic.twitter.com/IXmOCYgYgW