وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کی آج بھارتی اور وزیر اعظم XI کرکٹ ٹیموں کے ساتھ ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شاندار آغاز کے لیے ہندوستانی کرکٹروں کی بھی ستائش کی۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا:
’’میرے اچھے دوست وزیر اعظم @AlboMP کو ہندوستانی اور وزیر اعظم کی XIکی ٹیموں کے ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ٹیم انڈیا نے سیریز میں عمدہ آغاز کیا ہے اور 140 کروڑ بھارتی ان نیلی وردی میں ملبوس کھلاڑیوں کی مضبوطی سے حمایت کر رہے ہیں۔ مجھے دل چسپ کھیل کا انتظار ہے۔‘‘
Glad to see my good friend Prime Minister @AlboMP with the Indian and PM’s XI teams.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 28, 2024
Team India is off to a great start in the series and 1.4 billion Indians are strongly rooting for the Men in Blue.
I look forward to exciting games ahead. https://t.co/Oc7UWBKSGh