وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 75 فیصد بالغان کی مکمل ٹیکہ کاری پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ کے ذریعہ کیے گئے ٹوئیٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛
’’75 فیصد بالغان کی مکمل طور پر ٹیکہ کاری ہو چکی ہے۔ اس غیر معمولی کارنامے کے لیے ہمارے شہریوں کو مبارکباد۔ ان تمام لوگوں پر فخر ہے جو ہماری ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنارہے ہیں۔‘‘
75% of all adults are fully vaccinated.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 30, 2022
Congratulations to our fellow citizens for this momentous feat.
Proud of all those who are making our vaccination drive a success. https://t.co/OeCJddtAL8