نئی دہلی27؍جولائی:وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے یونیسکوکی طرف سے ہندوستان میں ہڑپائی شہر، دھولاویراکو عالمی ثقافتی ورثہ قراردیئے جانے پرخوشی کا اظہارکیاہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جولوگ تاریخ ، ثقافت اورآثارقدیمہ میں دلچسپی رکھتے ہیں ، بالخصوص ان لوگوں کے لئے اس شہر کی سیاحت کرنا بہت ضروری ہے ۔
یونیسکوکی طرف سے کی گئی ایک ٹویٹ کے ردعمل کے طورپر ، اپنی بہت سی ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا؛
‘‘اس خبرسے بے پناہ خوشی ہوئی ۔
دھولاویرا ایک بہت اہمیت کاحامل شہری مرکز تھا اور اس وقت ماضی سے ہمارے اہم ترین رابطوں میں سے ایک ہے ۔ جولوگ تاریخ ، ثقافت اورآثارقدیمہ میں دلچسپی رکھتے ہیں ، بالخصوص ان لوگوں کے لئے اس شہر کی سیاحت کرنا بہت ضروری ہے ۔
میں دھولاویرا شہرپہلی بار اپنے تعلیمی دنوں کے دوران گیاتھا اوراس مقام کے حسن وجمال نے مجھے مسحورکردیاتھا۔
گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ، مجھے دھولاویرا میں وراثتوں کے تحفظ اور ان کی بحالی سے متعلق امورپر کام کرنے کا ایک موقع میسرآیاتھا۔ ہماری ٹیم نے اس مقام پر ایک سیاح دوست بنیادی ڈھانچہ تعمیرکرنے کی سمت میں بھی کام کیاتھا۔ ’’
Absolutely delighted by this news.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 27, 2021
Dholavira was an important urban centre and is one of our most important linkages with our past. It is a must visit, especially for those interested in history, culture and archaeology. https://t.co/XkLK6NlmXx pic.twitter.com/4Jo6a3YVro