وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ڈبلیو ایچ او ڈائریکٹر جنرل گلوبل ہیلتھ لیڈرس ایوارڈ حاصل کرنے پر آشا ورکروں کی پوری ٹیم کے لئے اپنی خوشی کااظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آشا ورکر ایک صحت مند بھارت کو یقینی بنانے میں پیش پیش ہیں اور ان کا عزم اورجانفشانی قابل تعریف ہے۔
عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او کی طرف سے کئے گئے ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم نے ٹویٹ کیا:
’’مجھے خوشی ہوئی ہے کہ آشا ورکروں کی پوری ٹیم کو ڈبلیو ایچ او ڈائریکٹر جنرلس کلوبل ہیلتھ لیڈرس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے ۔ سبھی آشا ورکروں کو مبارکباد۔ وہ ایک صحت مند بھارت کو یقینی بنانے میں پیش پیش ہیں اوران کی فداکاری اور ان کاعزم قابل تعریف ہے۔
Delighted that the entire team of ASHA workers have been conferred the @WHO Director-General’s Global Health Leaders’ Award. Congratulations to all ASHA workers. They are at the forefront of ensuring a healthy India. Their dedication and determination is admirable. https://t.co/o8VO283JQL
— Narendra Modi (@narendramodi) May 23, 2022