وزیراعظم جناب نریندرمودی نے جاپان میں رہائش پذیرایک بھارتی محترمہ دیپالی زویری اورجناب اوٹا کو جوٹوفائراسٹیشن کی جانب سے ایوارڈ سے نوازے جانے پرخوشی کا اظہارکیاہے ۔ انھیں گزشتہ اکتوبر کو ٹوکیومیں ڈانڈیا مستی 2022میں ایک شخص کو سی پی آراور اے ایل ڈی دینے اوراس کی جان بچانے پریہ ایوارڈ دیاگیاہے ۔
بھارت میں جاپان کے سفارت خانے کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں ، وزیراعظم نے کہا:
‘‘یہ جان کر خوشی ہوئی ہے اوراس سے کسی بھی متاثرہ شخص کی بروقت مدد کرنے کی اہمیت اجاگرہوتی ہے ۔’’
本件を喜ばしく思います。そしてこれは、影響を受けた人々が必要としている時に支援を行うことの重要性を強調しています。 https://t.co/KjtOvEpoyh
— Narendra Modi (@narendramodi) April 6, 2023
This is gladdening to know, and it underscores the importance of giving timely assistance to any person affected. https://t.co/KjtOvEpoyh
— Narendra Modi (@narendramodi) April 6, 2023