وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے چانسلر جناب ستنام سنگھ سندھو کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘مجھے خوشی ہے کہ راشٹرپتی جی نے جناب ستنام سنگھ سندھو جی کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔ ستنام جی نے اپنے آپ کو ایک مشہور ماہر تعلیم اور سماجی کارکن کے طور پر پیش کیا ہے، جو بنیادی سطح پر مختلف طریقوں سے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے اور ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ میں ان کے پارلیمانی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ راجیہ سبھا کی کارروائی ان کے خیالات و نظریات سے بہتر ہوگی۔
@’’satnamsandhuchd
I am delighted that Rashtrapati Ji has nominated Shri Satnam Singh Sandhu Ji to the Rajya Sabha. Satnam Ji has distinguished himself as a noted educationist and social worker, who has been serving people at the grassroots in different ways. He has always worked extensively to… pic.twitter.com/rZuUmGJP0q
— Narendra Modi (@narendramodi) January 30, 2024