وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (IndAus ECTA) کے نافذ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ ہماری جامع منصوبہ بند شراکت داری کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے کہا؛
”خوشی ہے کہ IndAus ECTA آج نافذ ہو رہا ہے۔ یہ ہماری جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ ہمارے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی بے پناہ صلاحیتوں کی راہیں کھولے گا اور دونوں طرف کے کاروبار کو فروغ دے گا۔ جلد ہی ہندوستان میں آپ کے استقبال کا منتظر ہوں۔ @AlboMP“
Glad that IndAus ECTA is entering into force today. It is a watershed moment for our Comprehensive Strategic Partnership. It will unlock the enormous potential of our trade and economic ties and boost businesses on both sides. Look forward to welcoming you in India soon. @AlboMP https://t.co/aBGKvKCtZq
— Narendra Modi (@narendramodi) December 29, 2022