وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مزید لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی دھرتی ماں کے اعزاز میں ایک درخت لگائیں اور ایک پائیدار سیارے کے لئے اپنا حصہ ڈالیں۔ جناب مودی نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کو مزید تقویت بخشی ہے ۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کی ایک پوسٹ کے جواب میں آج وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا:
’’ان تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے#”ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم میں جان ڈالی ہے۔ میں مزید لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی دھرتی ماں کے اعزاز میں ایک درخت لگائیں اور ایک پائیدار سیارے کے لئے اپنا حصہ ڈالیں۔‘‘
Gratitude to all those who have added momentum to #एक_पेड़_माँ_के_नाम. I urge more people to plant a tree in the honour of their Mother and contribute to a sustainable planet. https://t.co/HzbQJ2KNp0
— Narendra Modi (@narendramodi) November 16, 2024