وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈونیشیا میں آنے والے ایک زلزلے سے ہونے والے جانوں کے اتلاف پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے زخمی ہونے والوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی اور کہاکہ ہندوستان اس مشکل گھڑی میں انڈونیشیا کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:
’’انڈونیشیا میں زلزلے سے ہونے والے جانی او ر مالی نقصان پر مجھے صدمہ ہے ،زلزلے کے متاثرین اور ان کے افراد کنبہ سے دل کی گہرائی کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں،زخمی ہونے والوں کی جلد شفا یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ہندوستان اس مشکل گھڑی میں انڈونیشیا کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘
Saddened by the loss of lives and damage to property from the earthquake in Indonesia. Deepest condolences to the victims and their families. Wish a speedy recovery to the injured. India stands with Indonesia in this hour of grief. @jokowi
— Narendra Modi (@narendramodi) November 22, 2022