Launches Karmayogi Prarambh module - online orientation course for new appointees
“Rozgar Mela is our endeavour to empower youth and make them the catalyst in national development”
“Government is Working in mission mode to provide government jobs”
“Central government is according the highest priority to utilise talent and energy of youth for nation-building”
“The 'Karmayogi Bharat' technology platform will be a great help in upskilling”
“Experts around the world are optimistic about India's growth trajectory”
“Possibility of new jobs in both the government and private sector is continuously increasing. More, importantly, these opportunities are emerging for the youth in their own cities and villages”
“We are colleagues and co-travellers on the path of making India a developed nation”

روزگار میلے کے تحت وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نئے بھرتی کئے گئے افراد کو تقریباً 71 ہزار تقرر نامے تقسیم کئے۔ توقع ہے کہ  روز گار میلہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ قومی ترقی میں براہ راست شرکت کے لیے انہیں بامعنی مواقع فراہم کرنے  اور روزگار کے مزید  پیدا  کرنے میں ایک  محرک کے طور پر کام کرے گا۔ اس سے قبل اکتوبر میں، روزگار میلے کے تحت 75,000  تقرر نامے نئے  بھرتی کئے گئے  افراد کو سپرد کیے گئے تھے۔

اس وقع پر ایک تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے 45 سے زیادہ شہروں میں 71,000 سے زیادہ نوجوانوں کو تقرر نامے  دیئے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں بہت سے  خاندانوں کے لیے خوشی کا  ایک نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دھن تیرس کے دن مرکزی حکومت نے نوجوانوں میں 75,000 تقرر نامےتقسیم کیے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’آج کا روزگار میلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے‘‘۔

ایک ماہ قبل روزگار میلے کے آغاز کا ذکر  کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے  کہا  کہ  بہت سی ریاستیں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقے  وقتاً فوقتاً اس طرح روزگار میلوں کا انعقاد کرتی رہیں گی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مہاراشٹر، گجرات، اتر پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، انڈمان اور نکوبار، لکشدیپ، دمن اور دیو، دادرا اور نگر حویلی اور چنڈی گڑھ میں متعلقہ حکومتوں کی جانب سے ہزاروں نوجوانوں کو تقرر نامے فراہم کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوا اور تریپورہ بھی کچھ دنوں میں اسی طرح کے روزگار میلے کا انعقاد کر رہی  ہیں۔ وزیر اعظم نے اس زبردست کارنامے کا سہرا ڈبل ​​انجن والی حکومت کو دیا اور اس بات کا  یقین دلایا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً ایسے روزگار میلے منعقد کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان اس  ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ مرکزی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ وہ کی  ملک کی تعمیر کے لئے ان کی ذہانت اور  توانائی کی صلاحیت کو  استعمال کرے۔ انہوں نے نئے سرکاری ملازمین کو خوش آمدید کہا اور ان کی تعریف کی۔ انہوں نے انہیں یاد دلایا کہ وہ یہ اہم ذمہ داری ایک بہت ہی خاص وقت یعنی امرت کال میں سنبھال رہے ہیں۔ انہوں نے امرت کال میں ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے عزم میں ان کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے نمائندوں کی حیثیت سے ان سے کہا کہ انہیں اپنے رول  اور فرائض کو جامع طور پر سمجھنا چاہئے اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے صلاحیت کی تعمیر پر مسلسل توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

آج شروع ہونے والے کرم یوگی بھارت ٹیکنالوجی پلیٹ فارم پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے سرکاری افسران کے لیے بہت سے آن لائن کورسز کی دستیابی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کے لیے بنائے گئے ایک خصوصی کورس پر زور دیا جسے کرم یوگی پرارمبھ کہا جاتا ہے اور تقرری پانے والے نئے افراد  پر زور دیا کہ وہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ اس کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آنے والے دنوں میں ان کی مہارت کی نشوونما کے لیے  بڑا وسیلہ بیں گی، ساتھ ہی ساتھ ان کے لئے سودمند ثابت ہوں گی۔

وزیر اعظم نے  عالمی وبا اور جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر نوجوانوں کے لیے پیدا ہونے والے بحران کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بھی دنیا بھر کے ماہرین ہندوستان کی ترقی کے سفر  کے بارے میں پرامید ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماہرین کے مطابق ہندوستان سروس کے سیکٹر میں ایک بڑی قوت بنے گا اور جلد ہی وہ دنیا  میں بھی مینو فیکچرنگ  کا مرکز بنے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ  پی ایل آئی جیسی پہل قدمیاں اس میں ایک بہت بڑا رول ادا کریں گی، اس کی اصل  بنیاد نوجوان اور ملک کی ہنر مند افرادی قوت ہوگی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ  توقع ہے کہ پی ایل آئی اسکیم سے 60 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میک اِن انڈیا، ووکل فار لوکل، اور مقامی چیزوں کو  عالمی حیثیت دلانا جیسی مہمات، روزگار اور خود روزگار  کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔  حکومت   اور  پرائیویٹ سیکٹر  دونوں شعبوں میں نئے روزگار کے امکانات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔  سب سے  اہم بات یہ ہے کہ یہ مواقع نوجوانوں کے لیے ان کے اپنے شہروں اور گاؤوں  میں پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نوجوانوں کی نقل مکانی کی مجبوری میں کمی آئی ہے اور وہ اپنے علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہو گئے ہیں‘‘۔

وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپ سے لے کر خود روزگار اور اسپیس سے ڈرون تک کے شعبوں میں اقدامات سے پیدا ہونے والے نئے مواقع پر روشنی ڈالی۔ 80,000 اسٹارٹ اپس نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ سوامیتوا اسکیم اور دفاعی شعبے میں ڈرون کا استعمال ادویات، کیڑے مار دوؤں اور نقشہ سازی میں تیزی سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نوجوانوں کے لیے نئی ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں۔ کچھ دن پہلے ہندوستان میں نجی شعبے کے ذریعہ ہندوستان کے پہلے خلائی راکٹ کو چھوڑے جانے کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے خلائی شعبے کا آغاز کرنے کے فیصلے کی تعریف کی جس سے ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ انہوں نے 35 کروڑ کے علاوہ مدرا قرضوں کی بھی مثال دی جنہیں منظور کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے تحقیق اور اختراع کو  آگے  لے جانے  کی پرزور وکالت  کی اور  اس بات کی نشاندہی کی کہ اس کے نتیجے میں ملک میں روزگار کے مواقع  میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے تقرریاں پانے والے افراد سے اپیل کی کہ  وہ ان نئے مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں جو انہیں پیش کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات  کو اجاگر کیا  کہ یہ تقر ر نامے صرف انٹری پوائنٹ ہیں جو ان کے لیے ترقی کی دنیا کھولتے ہیں ۔ وزیراعظم نے  ان پر زور دیا کہ وہ تجربے اوراپنے سینئرز سے سیکھ کر مستحق امیدوار بنیں۔ وزیر اعظم نے سیکھنے کے  اپنے تجربے کو مشترک کرتے ہوئے  اپنی تقریر کے اختتام پر کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اندر کے  طالب علم  کی روح کو کبھی فنا نہ ہونے دیں۔ جناب مودی نے  یہ بھی کہا  کہ وہ کبھی بھی کچھ نیا سیکھنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ وزیر اعظم نے تقرریوں پانے والوں سے کہا کہ وہ آن لائن ٹریننگ کے اپنے تجربے کو مشترک  کریں اور کرم یوگی بھارت پلیٹ فارم کو بہتر بنانے کے لیے تعمیری رائے دیں۔وزیر اعظم نے  اپنی تقریر کے اختتام پر یہ بھی کہا  ’’ہم پہلے ہی ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے راستے پر گامزن  ہیں۔ آئیے اس سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم کریں‘‘۔

پس منظر

روزگار میلہ، روزگارپیدا کرنے کے مواقع کو اعلی ترجیح دینے کے سلسلے میں وزیر اعظم کے عزم کو پورا کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔توقع ہے کہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے کے سلسلے میں ایک کارگر وسیلے کے طور پر کام کرےگا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے انہیں با معنی مواقع فراہم کرےگا جس سے وہ براہ راست قومی ترقی میں شرکت کرسکیں گے۔اس سے پہلے اکتوبر میں روزگار میلے کے تحت 75 ہزار نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں کو تقرری نامے سونپے گئے تھے۔

نئےتقرری پانے والوں کو تقرری ناموں کی فیزیکل کاپیز گجرات اور ہماچل پردیش کو چھوڑ کر ملک بھر کے 45 مقامات پر سونپی جائے گی ۔اس سے پہلے بھرتی کی گئی پوسٹوں کے زمروں کے علاوہ اساتذہ ،لیکچرارز ، نرسز ، نرسنگ آفیسرس،ڈاکٹر حضرات ،دوا ساز ،ریڈیو گرافرز اور دیگر تکنیکی اور نیم طبی  اسامیوں کو بھی پُر کیا جارہا ہے۔مختلف سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف ) میں وزارت داخلہ کی جانب سے آسامیوں  کی ایک بڑی خاطر خواہ تعدا د بھی پُر کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم  نےکرم یوگی پرارمبھ موڈیول کا بھی آغاز کیا۔ یہ موڈیولس مختلف سرکاری محکموں میں نئے تقرر پانے والے سبھی امیدواروں کے لئے ایک آن لائن آریئنٹیشن کورس ہے ۔اس میں سرکاری ملازمین کام کی جگہ کے آداب ، طور طریقے اور یکجہتی کے لئے ضابطہ اخلاق شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ انسانی وسائل کی پالیسیاں اور دیگر فوائد اور بھتے بھی شامل ہوں گےجو انہیں پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونے اور نئے رولس میں آسانی سے منتقل ہونے میں مدد کریں گے۔وہ اپنی معلومات ہنر مندی اور صلاحیت بڑھانے کے لئے igotkarmayogi.gov.in پلیٹ فارم پر دوسرے کورسز کے امکانات کا پتہ لگانے کا بھی موقع حاصل کرسکیں گے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”