وزیراعظم نے قومی روزگار میلے سے خطاب کیا

Published By : Admin | June 13, 2023 | 10:30 IST
حکومت کے مختلف محکموں اور ادارو ں میں نئے بھرتی کئے گئے لوگوں کو تقریباََ ستّر ہزار تقررنامے تقسیم کئے
‘‘ پوری دنیا آج بھارت کی ترقی کےسفر میں اس کے ساتھ ساجھیداری کی خواہشمند ہے’’
‘‘ آج بھارت اپنے سیاسی استحکام کے لئے جانا جاتا ہے،جس کے آج کی دنیا میں بڑے معنی ہیں- آج حکومت ہند کو ایک فیصلہ کن حکومت کے طورپر پہچانا جاتا ہے – آج حکومت اپنے ترقی پسند اقتصادی اور سماجی فیصلوں کے لئے جانی جاتی ہے’’
‘‘ حکومت کی اسکیموں کے شہریوں کی فلاح و بہبود پر کثیر رخی اثرات ہوتے ہیں’’
‘‘ملازمتوں کے لئے ‘ ریٹ کارڈ ’ کے دن جاچکے ہیں ، موجودہ حکومت نوجوانوں کے مستقبل کو ‘ محفوظ’ کرنے پرتوجہ مرکوز کررہی ہے’’
‘‘ زبان کو تقسیم کرنے کےلئے غلط استعمال کیا گیا ، اب حکومت زبان کو روزگار کا ایک مضبوط وسیلہ بنارہی ہے’’
‘‘ اب حکومت ، اپنی خدما ت دہلیز تک لے جاکر شہریوں کے گھروں تک پہنچ رہی ہے’’

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ قومی روزگار میلے سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور ادارو  ں نے  نئے بھرتی کئے گئے لوگوں  کو  تقریباََ 70 ہزار تقررنامے تقسیم کئے ۔ ملک بھر کے منتخب نئے بھرتی کئے گئے افراد  مالی خدمات کے محکمے  ، محکمہ ڈاک ، اسکولی تعلیم کے محکمے ، محکمہ اعلیٰ تعلیم ،وزارت دفاع  ،  ریوینیو کے محکمے ،صحت اور خاندانی بہبودکی وزارت ، ایٹمی توانائی کا محکمہ ، ریلوے کی وزارت ،  آڈٹ اور اکاؤنٹس کا محکمہ ، ایٹمی توانائی کا محکمہ ،امور داخلہ کی وزارت سمیت    مختلف سرکاری محکموں   میں  ملازمتوں  میں جوائن کریں گے۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران میلے کے انعقاد والے  ملک بھر میں  43  مقامات کو مربوط  کیا گیا ہے۔ 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  قومی روزگار میلہ  موجودہ حکومت کی ایک نئی شناخت بن گئی ہے۔ کیونکہ آج 70 ہزارسے زیادہ  لوگوں کو تقررنامے دئے گئے ہیں۔ انہوں نے  اس بات پر خوشی کا اظہارکیا کہ  بی جے پی اور این ڈی اے  کی حکومت کی والی ریاستیں  بھی  باقاعدگی سے اسی طرح کے روزگار میلوں کا اہتمام کررہی ہیں۔ اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آزادی کا امرت کا ل  ابھی شروع ہی  ہوا ہے ، جناب مودی نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لئے بہت اہم وقت ہے ، جو  سرکاری سروس جوائن  کررہے ہیں ،کیونکہ   انہیں اگلے  25 برسوں کے دوران بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے  کے لئے اپنا تعاون  دینے کا موقع  حاصل ہوگا۔ وزیراعظم  نے کہا کہ موجودہ وقت کے ساتھ آپ کو  ملک کے مستقبل کے لئے سب کچھ دینا چاہئے۔  اس موقع پرجناب مودی نے  نئے بھرتی کئے گئے افراد اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباددی ۔ 

وزیراعظم نے  معیشت میں  روزگار  اور  خود روزگار  کے ابھرتے ہوئے مواقع کے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے  مدرا اسکیم ، اسٹارٹ اپ انڈیا ، اسٹینڈ اپ انڈیا جیسے اقدامات کا ذکر  کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب  یہ نوجوان   روزگار دینے والے بن گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کی مہم  بے مثال ہے۔ایس ایس سی  ، یو پی ایس سی اور آر آر بی   جیسے ادارے  نئے نظام کے ساتھ زیادہ ملازمتیں  فراہم کررہے ہیں۔ یہ ادارے  بھرتی کے عمل کو  آسان  ،شفاف  اور سادہ بنانے   پرتوجہ مرکوز کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  انہوں نے بھرتی کے عمل میں لگنے والے وقت کو  2-1 سال سے گھٹا کر چند ما ہ کردیا ہے ۔

‘‘ پوری دنیا آج بھارت کی ترقی کے سفر میں  اس کے ساتھ  ساجھیداری  کرنے کی خواہشمند ہے۔’’  وزیراعظم نے یہ بات    بھارت اور اس کی معیشت میں دنیا کے اعتماد کو  اجاگرکرتے ہوئے کہی ۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت   اپنی معیشت کو  نئی اونچائیوں تک  لے جارہا ہے ۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ  آج  اقتصادی کساد بازاری   ، عالمی وبا اور  جنگ کی وجہ سے   سپلائی چین میں رخنہ اندازی سمیت  بہت سے چیلنج  ہیں۔  وزیراعظم نے  مختلف  کثیر ملکی کمپنیوں  کی مثالیں  پیش کیں جو   مینوفیکچرنگ کے لئے بھارت آرہی ہیں اور  ملک کے  بیرونی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔جناب مودی نے  وضاحت کی کہ ملک میں  دی گئی بیرونی سرمایہ کاری سے  پیداوار  میں اضافہ ہوا  ، وسعت  پیدا ہوئی اور نئی صنعتیں قائم ہوئیں اور  برآمدات میں تیزی آئی  اور اس  طرح   بہت تیزرفتاری کے ساتھ روز گار کے مواقع  میں اضافہ ہوا۔ موجودہ حکومت کی  پالیسیوں  کو  اجاگر کرتے ہوئے  ، جن کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر میں   روزگار کے لاکھوں مواقع  پیدا ہوئے ہیں، وزیر اعظم نے آٹو موبائل سیکٹر کی مثال دی ،جس نے  ملک کی جی ڈی پی  میں  6.5 فیصد سے زیادہ  کا تعاون کیا ہے۔ انہوں نے  اس بات  کا ذکر کیا کہ  بھارت میں   آٹو موٹیو   صنعت   کی ترقی   کا مشاہدہ ،مسافر گاڑیوں    ، تجارتی گاڑیو ں  اور  تین پہیہ  اور دو پہیہ گاڑیوں کی مختلف  ملکوں کو برآمدات سے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں   نے بتایا کہ  آٹو موٹیو کی صنعت  ، جو  دس سال  پہلے 5  لاکھ کروڑروپے کی تھی ،آج  بڑھ کر 12 لاکھ کروڑروپے سے زیادہ کی ہوگئی ہے۔‘‘ بھارت میں الیکٹرک  موبلٹی  میں  بھی توسیع  ہورہی ہے ۔ پی ایل آئی اسکیم  بھی آٹو موٹیو صنعت کی مدد کررہی ہے۔’’ جناب مودی نے  یہ بات    اس بات کو اجاگرکرتے ہوئے کہی کہ اس  طرح کے سیکٹر   بھارت کے  لاکھوں نوجوانوں کے لئے روز گار کے بہت سے مواقع تشکیل دے رہے ہیں۔ 

وزیراعظم نے  اس بات  پر زور دیا کہ   ایک دہائی  پہلے  کے مقابلے  بھارت آج  زیادہ مستحکم  ، محفوظ  اور ضبوط  ملک ہے۔  انہوں نے  اس وقت کو یاد کیا ،جب گھپلے اور  عوا م کا بے جا استعمال  پہلے وقتوں کی خصوصیات تھیں۔ انہوں نے کہا :‘‘ آج بھارت اپنے سیاسی استحکام کے لئے جانا جاتا ہے،جس کا   آج کی دنیا میں  بڑے معنیٰ  ہیں۔ آج  حکومت ہند ایک فیصلہ کن حکومت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔  آج  حکومت   اپنے  ترقی پسند  اقتصادی وسماجی فیصلوں کے لئے جانی جاتی ہے۔’’ عالمی ایجنسیاں   ، رہن سہن میں آسانی ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور کاروبار  میں آسانی  کے لئے کئے گئے کام  کو تسلیم کررہی ہیں۔

انہوں نے  اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت نے  اپنے ٹھوس اور سماجی بنیادی ڈھانچے میں  وسیع سرمایہ کاری کی  ہے۔  سماجی بنیادی ڈھانچے کے بارے میں  بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے  جل جیون مشن کے ذریعہ   پینے کے صاف اور محفوظ  پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی مثال  پیش  کی ۔ انہو ں نے بتایا کہ جل جیون مشن  پر تقریباََ  چارلاکھ کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ اسکیم کے آغاز سے ،  جب  تقریباََ ایک سو  دیہی  آبادیوں میں صرف  پندرہ میں  پائپ کے ذریعہ  پانی فراہم کیا جاتا تھا،  اب  ہر سو گھروں میں سے 62  گھروں میں نل کے ذریعہ  پانی فراہم کیا جارہا ہے اور یہ کام  تیز رفتاری سے جاری ہے۔ 130  اضلاع ایسے ہیں ،  جن میں   ہر گھر  میں  پائپ کے ذریعہ  پانی  پہنچایا جارہا ہے۔اس کے نتیجے میں وقت کی بچت  اور  بہت سی  پانی  سے پیدا ہونے والی بیماریوں  سے آزادی   نصیب ہوئی ۔   مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ  صاف  پانی کی وجہ سے  ہیضے سے ہونےوالی تقریباََ  چار لاکھ اموات کو روکا جاسکا ہے اور  لوگوں کے  آٹھ لاک کروڑروپے کی بچت ہوئی ہے ،جسے وہ  پانی کے بندوبست اور بیماریوں کے علاج کے لئے خرچ کرتے تھے ۔انہو ں نے امیدواروں سے کہا کہ وہ سرکاری اسکیموں کے  کثیررخی اثرات کوسمجھیں ۔جناب مودی نے  بھرتی کے  عمل میں   وراثتی سیاست   اور  اقربا پروری   کی خامیوں کے بارے میں  بات کی ۔ وزیر اعظم نے  ملازمت کے لئے رقم   کے گھپلے  کو اجاگر کیا ، جس کا ایک ریاست  میں  انکشاف کیا گیا اور نوجوانوں  کو اس  طرح کے نظام کے بارے میں خبردار کیا۔ تفصیلات  پر روشنی ڈالتے ہوئے جن کا انکشاف ہوا ہے،  انہوں نے   بتایا کہ کس طرح  ہر ملازمت  کے لئے  ایک ریٹ کارڈ تیار کیا گیا تھا ، جو کسی ریستوراں  کے مینو کارڈ جیسا تھا ۔ انہوں نے   ملازمت کے لئے زمین  کے گھپلے کو بھی  اجاگر کیا ،جس میں  اس وقت کے ریلوے کے وزیر نے ایک ملازمت کے بدلے میں  زمین  حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات  سی بی آئی کے ذریعہ جاری ہیں اور یہ معاملہ  عدالت میں زیر التوا ہے۔ وزیر اعظم نے  نوجوانوں کو  اس طرح کی سیاسی  پارٹیوں  سے خبردار کیا  ، جو وراثتی سیاست    میں ملوث ہیں اور  ملازمت کے نام پر  ملک کے نوجوانوں  کو  لوٹتی  ہیں۔  انہوں نے کہا کہ   ایک طر ف  ایسی  پارٹیاں  ہیں ، جو  ملازمت کے لئے  ریٹ کارڈ  دکھاتی ہیں اور دوسری  طرف موجودہ حکومت ہے، جو  نوجوانوں کے مستقبل  کا تحفظ  کررہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب ملک  فیصلہ کرے گا کہ  آیا  نوجوانوں کے مستقبل کا فیصلہ  ریٹ کارڈ کے ذریعہ ہوگا یا سیف گارڈ ( تحفظ) کے ذریعہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دوسری سیاسی  پارٹیاں   لوگوں  کو  زبان کے نام  پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں  جبکہ  حکومت   زبان کو  ملازمت کا ایک مضبوط وسیلہ بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  بھرتی امتحانات  ،مادری زبان  میں  منعقد کرنے پر زو ر دئے جانے سے نوجوانوں کو  فائدہ ہورہا ہے ۔

 وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ   آج کے تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے بھارت میں   سرکاری نظام اور  سرکاری ملازمین  کے کام کرنے  کے طریقوںمیں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔ انہوں نے اس وقت کو  یاد کیا جب ملک کے   عام شہریوں کو  سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے جبکہ آج حکومت   اپنی خدمات  دہلیز تک لے جاتے ہوئے   خود  شہریوں کے گھروں تک  پہنچ رہی ہے ۔  انہوں نے اس با ت   کو نوٹ کیا کہ عوام کی توقعات  کوسمجھنے کے  لئے کام کیا جارہا ہے اور  خطوں  میں سرکاری دفاتر اور  محکمے موجود ہیں  ، وہاں کام کرتے ہوئے عوام  کے تئیں  حساس ہیں۔ جناب مودی نے موبائل  ایپ کے ذریعہ    ڈجیٹل خدمات   کی مثال  پیش کی ، جنہوں نے  سرکاری سہولیات   کے حصول کو آسان بنایا ہے اورسرکاری  شکایتوں کے ازالے  کے  نظام کو مسلسل  مستحکم کیا جارہا ہے۔

اپنے خطبے کا اختتام کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھرتی ہونے والوں کو  ملک کے  شہریوں کے تئیں   پوری طرح حساس ہوکر کام کرنا چاہئے ۔ جناب مودی نے کہا:‘‘ آپ کو ان اصلاحات کو اور آگے بڑھانا ہے اوران سب کے ساتھ  آپ اپنی  سیکھنے  کی صلاحیت کو ہمیشہ برقرار رکھیں گے۔ ’’  انہو ں نے   آن لائن  پورٹل   آئی گوٹ  کے بارے میں   بھی با  ت کی جس کے استعمال  کنندگا ن کی تعداد حال ہی میں  دس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور ان پر زور دیا  کہ وہ  آن لائن  پورٹل پر دستیاب کورسوں  کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔  وزیر اعظم نے آخر میں  کہا ‘‘  امرت کا ل کے اگلے 25 برسوں کے  سفر کےدوران   آئیے  ہم سب  مل ایک  ترقی یافتہ بھارت کے وژن  کو حاصل کرنے  کے لئے آگے بڑھیں ۔’’

پس منظر :

روزگار میلہ   ،روزگار  پیدا کرنے  کو اعلیٰ ترین ترجیح دینے کے وزیراعظم کے عہد کو پورا کرنے  کی جانب ایک قدم ہے۔ امید ہے کہ روزگار میلہ  نوجوانوں  کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں ان کی شرکت   کو یقینی بنانے میں  بامعنیٰ مواقع فراہم کرے گا اور روزگار پیدا کرنے میں ایک موثر کردار ادا کرے گا۔

نئے بھرتی کئے گئے  ملازمین   خود کو   کرم یوگی  پرارمبھ   کے ذریعہ  تربیت دینے کا  موقع  بھی حاصل ہورہا ہے ، جو  آئی گوٹ   کرم یوگی  پورٹل  پر ایک آن لائم موڈیول ہے،جس میں  400سے زیادہ  ای – لرننگ  کورس  ‘‘ کہیں  بھی  کسی بھی ڈیوائس  پر ’’ لرننگ فارمیٹ  پردستیاب ہیں۔ 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”