نمسکار ایکسیلنسی
مجھے اس موقع پر آپ کے ساتھ ورچوئل چوٹی میٹنگ میں بات کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ سب سے پہلے میں ڈینمارک کو کووڈ-19 سے پہنچنے والے نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتاہوں۔ میں اس بحران سے نمٹنے میں آپ کی باصلاحیت قیادت کو مبارکباد بھی پیش کرتا ہوں۔
اپنی تمام مصروفیات کے درمیان آپ نےبات چیت کے لیے جو وقت نکالا ہے اس سے باہمی تعلقات کے تئیں آپ کی خصوصی توجہ اور عہد بندی کا اظہار ہوتا ہے۔
حال ہی میں آپ کی شادی ہوئی ہے۔میں اس کے لیے آپ کو نیک خواہش پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ کووڈ-19 سے پیدا شدہ حالات میں بہتری آنے کے بعد ہمیں جلد ہی آپ کا خاندان سمیت بھارت میں خیر مقدم کرنے کا موقع ملے گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی بیٹی اِدا پھر سے بھارت آنے کی خواہشمند ہوگی۔
ہم نے چند مہینے پہلے فون پر بہت ہی نتیجہ خیز گفتگو کی تھی۔ ہم نے بہت سے شعبوں میں بھارت اور ڈینمارک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج ہم اس ورچوئل چوٹی میٹنگ کے ذریعے اپنے ان ارادوں کو نئی سمت اور نئی رفتار دے رہے ہیں۔ ڈینمارک 1909 سے ہی جب میں گجرات کا وزیر اعلیٰ تھا، وائبرنٹ گجرات سمٹ میں شریک ہوتا رہا ہے۔ اس لیے مجھے ڈینمارک سے خصوصی دلچسپی ہے۔ میں دوسری انڈیا- نارڈک سمٹ کی میزبانی کی آپ کی تجویز کے لیے آپ کا شکر گزار ہوں۔ صورتحال کے بہتر ہوجانے کے بعد میرے لیے ڈینمارک آنا اور آپ سے ملنا بڑی اعزاز کی بات ہوگی۔
جناب والا،
پچھلے کئی مہینوں کے واقعات نے یہ ظاہر کردیا ہے کہ ہم جیسے ایک طرح کی سوچ رکھنے والے ملکوں کا جو کہ اصولوں پر مبنی، شفاف، انسان دوست اور جمہوری اقدار کا نظام رکھتے ہیں، ایک ساتھ مل کر کام کرنا کتنا ضروری ہے۔
ویکسین کی تیاری میں بھی ہم خیال ملکوں کے درمیان تعاون سے اس وبائی بیمارے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ اس بیماری کے دوران، بھارت کی دواسازی کی صلاحیت پوری دنیا کے لیے مفید ثابت ہوئی ہے۔ ہم ویکسین کے سلسلے میں بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔
ہماری ‘آتم نربھر بھارت ’ مہم کی کوشش بھی یہی ہے کہ اہم اقتصادی شعبوں میں بھارت کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے اور ان سے پوری دنیا کی خدمت کی جائے۔
اس مہم کے تحت ہم مجموعی اصلاحات پر زور دے رہے ہیں۔ بھارت میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ضابطے کی کارروائیوں اور ٹیکس اصلاحات سے فائدہ پہنچے گا۔دوسرے شعبوں میں بھی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ حال ہی میں زراعت اور لیبر کے شعبوں میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔
جناب والا،
کووڈ-19 نے ثابت کردیا ہے کہ عالمی سپلائی چین کے لیے کسی ایک ذریعے پر انحصار کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
ہم سپلائی چین کے تنوع اور اس میں لچک کے لیے جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ دوسرے ہم خیال ملک بھی ہماری اس کوشش میں ہمارے ساتھ آسکتے ہیں۔
اس سلسلے میں مجھے یقین ہے کہ ہماری ورچوئل چوٹی میٹنگ نہ صرف بھارت- ڈینمارک تعلقات کے لیے مفید ثابت ہوگی بلکہ عالمی چیلنجوں کے تئیں ایک مشترکہ حکمت عملی اپنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
جناب والا، آپ کے وقت کے لیے ایک بار پھر آپ کا شکریہ۔
اب میں آپ کو ابتدائی اظہار خیال کے لیے دعوت دیتا ہوں۔
कुछ महीने पहले फ़ोन पर हमारी बहुत productive बात हुई। हमने कई क्षेत्रों में भारत और डेनमार्क के बीच सहयोग बढ़ाने के बारे में चर्चा की थी।
— PMO India (@PMOIndia) September 28, 2020
यह प्रसन्नता का विषय है कि आज हम इस Virtual Summit के माध्यम से इन इरादों को नई दिशा और गति दे रहे हैं: PM
पिछले कई महीनो की घटनाओं ने यह स्पष्ट कर दिया है कि हमारे जैसे like-minded देशों का,
— PMO India (@PMOIndia) September 28, 2020
जो एक rules-based, transparent, humanitarian और डेमोक्रेटिक value-system शेयर करते हैं,
साथ मिल कर काम करना कितना आवश्यक है: PM
Covid-19 ने दिखाया है कि Global Supply Chains का किसी भी single source पर अत्यधिक निर्भर होना risky है।
— PMO India (@PMOIndia) September 28, 2020
हम जापान और ऑस्ट्रेलिया के साथ मिल कर supply-chain diversification और resilience के लिए काम कर रहें हैं।
अन्य like-minded देश भी इस प्रयत्न में जुड़ सकते हैं: PM
इस संदर्भ में मेरा मानना है कि हमारी Virtual Summit ना सिर्फ़ भारत-डेनमार्क संबंधों के लिए उपयोगी सिद्ध होगी,
— PMO India (@PMOIndia) September 28, 2020
बल्कि वैश्विक चुनौतियों के प्रति भी एक साझा approach बनाने में मदद करेगी: PM