India will move forward with faster speed and greater confidence: PM Modi
Today, youth of India has the confidence of becoming a job giver instead of being a job seeker: PM
Our aim to transform India into a tax compliant society: PM Modi

نئی دلّی، 12 جنوری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج یہاں ٹی وی چینل ٹائمز ناؤ کی جانب سے منعقدہ انڈیا ایکشن پلان 2020 سمٹ میں کلیدی خطبہ دیا۔

            وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ دنیا کی نو جوان ترین قوم، بھارت آنے والی دہائی کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کر رہی ہے اور یہ نو جوان بھارت سست رفتاری کے موڈ میں ہر گز نہیں ہے۔

            وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے اس جذبے کی پذیرائی کی ہے اور حکومت نے گزشتہ مہینوں نے دوران فیصلے سازی کی سنچری بنا کر اس جذبے کو جلا بخشی ہے۔

            انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان تبدیلیوں نے سماج کی ہر سطح پر نئی توانائی فراہم کی ہے اور اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

            وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے غریب لوگ اعتماد کے ساتھ محسوس کرتے ہیں کہ وہ اپنا معیار زندگی بہتر بنا سکتے ہیں، اپنی غریبی کا خاتمہ کر سکتے ہیں اور کسانوں میں یہ اعتماد ہے کہ وہ کاشت کاری کے ذریعہ اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

            پانچ ٹریلین ڈالر والی معیشت۔۔ چھوٹے شہروں اور قصبوں پر توجہ:

            انہوں نے کہا کہ ”بھارت کا نشانہ آئندہ پانچ برسوں کے دوران بھارت کی معیشت کو پانچ ٹریلین ڈالر کے بقدر کی معیشت بنانا ہے۔ اس کے لئے نشانہ مقرر کرنا اور پیش رفت کرنا بہتر ہوگا۔ یہ نشانہ آسان نہیں ہے لیکن کامیابی حاصل کرنا ناممکن بھی نہیں ہے۔

            انہوں نے کہا کہ اس نشانے کے حصول کے لئے ملک کے مینوفیکچرنگ شعبے کو مستحکم کرنا اور برآمدات میں اضافہ کرنا انتہائی ضروری ہے اور حکومت نے  اس جانب متعدد اقدامات کئے ہیں۔

            وزیر اعظم نے کہا کہ ان کوششوں کے باعث، ملک کو عالمی اقتصادیات میں اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں مزید چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

            انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پہلی بار،ایک حکومت نے چھوٹے شہروں کی اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ انہیں نئے ترقیاتی ہب بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

            ٹیکس نظام میں بہتری

            وزیر اعظم نے کہا کہ ”ہر حکومت ٹیکس سسٹم کو بہتر بنانے میں ہچکچاتی رہی ہے۔ برسوں سے اس نظام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی۔ اب ہم عمل پر مرکوز ٹیکس سسٹم کو شہریوں پر مرکوز ٹیکس سسٹم میں تبدیل کر رہے ہیں۔ بھارت ان منتخبہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا، جہاں پر ٹیکس دہندگان چارٹر پر عمل کیا جا رہا ہے۔ یہ چارٹر ٹیکس دہندگان کے حقوق کی صریح طور پر وضاحت کرے گا۔

            وزیر اعظم ہر بھارتی شہری سے ٹیکس دہی سے بچنے کی روش اور ایمان دار ٹیکس دہندگان کو دوہری مار جھیلنے کے بارے میں خود احتسابی پر زور دیا۔ انہوں نے تمام شہریوں  کو ذمہ دار شہری بننے اور اپنے ٹیکسوں کی ادائیگی پر زور دیا۔

            انہوں نے کہا کہ ”جب ہر شخص اپنے فرائض کی بھر پور  انجام دہی کرے گا تو حل کرنے کے لئے کوئی مسئلہ بچے گا ہی نہیں۔ تب ملک کو ایک نئی طاقت، نئی توانائی ملے گی۔ یہ طاقت و توانائی بھارت کو  اس دہائی میں نئی اونچائیوں تک لے جائے گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi

Media Coverage

Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government