Quoteصرف ٹھوس بنیادی ڈھانچہ ہی نہیں، بلکہ اپنے کردار کے ساتھ بنیادی ڈھانچہ آج ہمارا ہدف ہے: وزیر اعظم
Quoteبھارت کی اکیسویں صدی کی ضروریات کو بیسویں صدی کے طور طریقے سے پورا نہیں کیا جا سکتا: وزیر اعظم
Quoteسائنس سٹی میں تفریحی سرگرمیاں موجود ہیں جو بچوں کو تخلیقی رویے کی جانب مائل کرتی ہیں: وزیر اعظم
Quoteہم نے ریلوے کی تعمیر صرف سروس کے طور پر نہیں بلکہ اثاثہ کے طور پر بھی کی ہے: وزیر اعظم
Quoteٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں کے ریلوے اسٹیشن بھی جدید ترین سہولیات سے لیس ہیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گجرات میں ریلوے کے متعدد کلیدی پروجیکٹوں کا افتتاح اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ اس پروگرام کے دوران انہوں نے گجرات سائنس سٹی میں ایکواٹکس اور روبوٹکس گیلری، اور نیچر پارک کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے دو نئی ریل گاڑیوں کو بھی جھنڈی دکھائی، یعنی گاندھی نگر کیپٹل – وارانسی سپر فاسٹ ایکسپریس اور گاندھی نگر کیپٹل اور واریٹھا کے درمیان ایم ای ایم یو سروس ریل گاڑیاں۔

|

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا ہدف آج نہ صرف ٹھوس بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہے کہ بلکہ ایک ایسا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنا ہے جس کا اپنا ایک کردار ہو۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی قدرتی نشوونما کے لیے انہیں تفریح کے ساتھ ساتھ سیکھنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا بھی موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس سٹی ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس میں تفریح اور باز تخلیق شامل ہیں۔ اس میں ایسی تخلیقی سرگرمیاں موجود ہیں جو بچوں میں تخلیقی رحجان کو پروان چڑھاتی ہیں۔

وزیر اعظم نے بتایا کیا کہ سائنس سٹی میں موجود ایکواٹکس گیلری اور بھی مزیدار ہونے والی ہے۔ یہ ملک ہی نہیں بلکہ پورے ایشیا کے ٹاپ ایکویریم میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی جگہ پر پوری دنیا کی سمندری حیاتیاتی تنوع کا نظارہ کرنا اپنے آپ میں ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ روبوٹکس گیلری میں روبوٹس کے ساتھ انٹریکشن نہ صرف توجہ کا مرکز ہے بلکہ اس سے ہمارے نوجوانوں کو روبوٹکس کے میدان میں کام کرنے کا حوصلہ ملے گا اور ان کے ذہن میں تجسس پیدا ہوگا۔

وزیر اعظم نے زور دیکر کہا کہ بھارت کی 21ویں صدی کی ضروریات کو 20ویں صدی کے طور طریقوں سے پورا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیے، ریلوے میں نئے تازہ اصلاحات کرنے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کو صرف سروس کے طور پر نہیں بلکہ اثاثہ کے طور پر تعمیر کرنے کے نتائج آج نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کی جدیدکاری کی جا رہی ہے۔ ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں کے ریلوے اسٹیشن بھی اب وائی فائی کی سہولیات سے لیس ہیں۔ ریلوے کی بڑی لائنوں پر بغیر آدمیوں والی کراسنگ  کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے جس سے لوگوں کی حفاظت میں اضافہ ہوا ہے۔

|

 ریلوے کو صرف سروس کے طور پر نہیں بلکہ اثاثہ کے طور پر تعمیر کرنے کے نتائج آج نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کی جدیدکاری کی جا رہی ہے۔ ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں کے ریلوے اسٹیشن بھی اب وائی فائی کی سہولیات سے لیس ہیں۔ ریلوے کی بڑی لائنوں پر بغیر آدمیوں والی کراسنگ  کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے جس سے لوگوں کی حفاظت میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے بھارت جیسے بڑے ملک میں ریلوے کے ذریعے ادا کیے جا رہے اہم رول کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ترقی کی نئی جہات، سہولیات کی نئی جہات لیکر آتی ہے۔ گزشتہ چند سالوں کی کوششوں سے، آج ریل گاڑیاں پہلی بار شمال مشرقی خطے کی راجدھانیوں میں پہنچ رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’آج وڈ نگر بھی اس توسیع کا حصہ بن گیا ہے۔ وڈ نگر اسٹیشن سے میری کئی یادیں جڑی ہوئی ہیں۔ نیا اسٹیشن واقعی دلکش نظر آ رہا ہے۔ اس نئی بڑی لائن کی تعمیر سے، وڈ نگر-موڈھیرا-پاٹن ہیریٹج سرکٹ اب بہتر ریل سروس سے جڑ گیا ہے۔‘‘

|

وزیر اعظم نے کہا کہ نئے بھارت کی ترقی کا پہیہ صرف دو پٹریوں پر ایک ساتھ چلنے سے آگے بڑھے گا۔ ایک پٹری جدیدکاری ہے، دوسری پٹری غریبوں، کسانوں اور متوسط طبقہ کی فلاح و بہبود ہے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

  • Babla sengupta December 23, 2023

    Babla sengupta
  • Mahendra singh Solanki Loksabha Sansad Dewas Shajapur mp October 30, 2023

    Jay shree Ram
  • शिवकुमार गुप्ता February 10, 2022

    जय भारत
  • शिवकुमार गुप्ता February 10, 2022

    जय हिंद.
  • शिवकुमार गुप्ता February 10, 2022

    जय हिंद
  • शिवकुमार गुप्ता February 10, 2022

    जय श्री सीताराम
  • शिवकुमार गुप्ता February 10, 2022

    जय श्री राम
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Namo Drone Didi, Kisan Drones & More: How India Is Changing The Agri-Tech Game

Media Coverage

Namo Drone Didi, Kisan Drones & More: How India Is Changing The Agri-Tech Game
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
We remain committed to deepening the unique and historical partnership between India and Bhutan: Prime Minister
February 21, 2025

Appreciating the address of Prime Minister of Bhutan, H.E. Tshering Tobgay at SOUL Leadership Conclave in New Delhi, Shri Modi said that we remain committed to deepening the unique and historical partnership between India and Bhutan.

The Prime Minister posted on X;

“Pleasure to once again meet my friend PM Tshering Tobgay. Appreciate his address at the Leadership Conclave @LeadWithSOUL. We remain committed to deepening the unique and historical partnership between India and Bhutan.

@tsheringtobgay”