ایمس، فرٹیلائزر پلانٹ اور آئی سی ایم آر سنٹر کا افتتاح
ڈبل انجن کی سرکار ڈبل اسپیڈ سے ترقیاتی کام کر رہی ہے: وزیر اعظم
’’جب غریبوں اور مظلوموں کی فکر کرنے والی سرکار ہوتی ہے، تو وہ محنت بھی کرتی ہے اور نتائج بھی لاکر دکھاتی ہے‘‘
’’آج کا پروگرام نئے بھارت کے عزم کا ثبوت ہے، جس کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے‘‘
گنّا کے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کرنے پر یوپی حکومت کی تعریف

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے گورکھپور میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹ قوم کو وقف کیے۔

وزیر اعظم نے گورکھپور میں ایمس اور فرٹیلائزر پلانٹ اور آئی سی ایم آر کے علاقائی طبی تحقیقی مرکز کی نئی عمارت کے افتتاح پر یوپی کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال پہلے ایمس اور فرٹیلائزر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا اور آج وہ ان دونوں کا افتتاح کر رہے ہیں، جو ان کی حکومت کے کام کرنے کے طریقے کو دکھاتا ہے کہ ایک بار جو پروجیکٹ شروع ہو گیا، اسے انجام تک پہنچایا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ جب ڈبل انجن کی سرکار ہوتی ہے، تو ترقیاتی کاموں کے نفاذ کی رفتار بھی ڈبل ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نیک نیتی سے کام کیا جاتا ہے، تب تباہی بھی اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ جب غریبوں، کمزوروں اور پس ماندوں کی سرکار ہوتی ہے، تو وہ محنت سے کام کرتی ہے اور نتائج لاکر دکھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ پروگرام اس بات کا ثبوت ہے کہ جب نیا بھارت ٹھان لیتا ہے، تو اس کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  تین رخی طریقہ کار کے تحت، حکومت نے یوریا کی 100 فیصد نیم کوٹنگ متعارف کرا کے یوریا کے غلط استعمال پر روک لگائی۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کی صحت کے کارڈ کروڑوں کسانوں کو دیے گئے ہیں تاکہ وہ یہ فیصلہ کر سکیں کہ ان کے کھیتوں کے لیے کس قسم کے کھاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یوریا کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا ہے۔ پیداوار کو بڑھانے کے لیے، بند پڑے فرٹیلائزر پلانٹ کو بھی زبردستی دوبارہ کھولا گیا۔  وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں 5 فرٹیلائزر پلانٹوں کی تکمیل سے، ملک میں 60 لاکھ ٹن یوریا دستیاب ہوگا۔

وزیر اعظم نے حالیہ برسوں میں گنّا کے کسانوں کے لیے  غیر متوقع کام کرنے کے لیے اترپردیش حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے گنا کے کسانوں کے لیے حال ہی میں ان کی پیداوار کی قیمت 300 روپے تک بڑھانے پر یوپی حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ پچھلی سرکاروں نے گزشتہ 10 سالوں میں گنا کسانوں کو جتنی پیسے ادا کیے تھے، اتنی ہی رقم موجودہ حکومت نے ادا کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ آزادی کے وقت سے لے کر اس صدی کی شروعات تک، ملک میں صرف ایک ایمس تھا۔ سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی نے مزید 6 ایمس کو منظوری دی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 7 برسوں سے پورے ملک میں 16 نئے ایمس کی تعمیر کا کام چل رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت کا مقصد  یہ ہے کہ ملک کے ہر ایک ضلع میں کم از کم ایک میڈیکل کالج ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہر کسی کو یہ بات معلوم تھی کہ اس خطہ کے کسانوں کے لیے گورکھپور میں فرٹیلائزر پلانٹ اور روزگار فراہم کرنے کی کتنی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلانٹ کی اہمیت کے باوجود، پہلے کی کسی بھی سرکار نے اسے کھولنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ ہر کوئی یہ جانتا تھا کہ گورکھپور میں ایمس کا مطالبہ سالوں سے کیا جا رہا ہے۔ لیکن 2017 سے پہلے جو لوگ سرکار چلا رہے تھے، انہوں نے گورکھپور میں ایمس کی تعمیر کے لیے زمین مہیا کرانے کو لے کر تمام طرح کے بہانے بنائے۔ وزیر اعظم نے اس علاقے میں جاپانی انسیفلائٹس کے معاملوں میں زبردست کمی اور میڈیکل انفراسٹرکچر میں اضافہ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ایمس اور آئی سی ایم آر سنٹر سے، جے ای (جاپانی انسیفلائٹس)کے خلاف لڑائی کو نئی مضبوطی حاصل ہوگی۔‘‘

وزیر اعظم نے طاقت کے مظاہرہ کی سیاست، اقتدار کی سیاست، گھوٹالے اور  مافیا  کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ان سب کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی طاقتوں سے ہوشیار رہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہماری حکومت نے غریبوں کے لیے سرکاری گودام کھول دیے ہیں اور یوپی کے وزیر اعلیٰ ہر گھر تک کھانا پہنچانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوپی کے تقریباً 15 کروڑ لوگوں کو اس سے فائدہ مل رہا ہے۔ حال ہی میں، پی ایم غریب کلیان یوجنا کو ہولی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ پہلے کی سرکاروں نے مجرموں کو تحفظ فراہم کرکے  یوپی کا نام بدنام کر دیا تھا۔ آج یہ تمام مافیا جیل میں ہیں اور سرمایہ کار پوری آزادی کے ساتھ یو پی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔  یہی ڈبل انجن والی سرکار کی ڈبل ترقی  ہے۔ اسی لیے یو پی کو ڈبل انجن والی سرکار پر بھروسہ ہے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.