وارانسی کینٹ اسٹیشن سے گودولیا تک پیسنجر روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا
جل جیون مشن کے تحت پینے کے پانی کی 19 اسکیمیں وقف کیں
’’ کاشی نے لوگوں کے خدشات کو دور کیا اور شہر کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوا‘‘
’’ سبھی نے پچھلے 9 برسوں میں گنگا کے گھاٹوں کے بدلتے ہوئے منظرنامے کو دیکھا ہے‘‘
پچھلے 3 برسوں میں ملک میں 8 کروڑ گھروں کو نل سے پانی فراہم کیا گیا ہے
’’حکومت کی کوشش ہے کہ ہر شہری اپنا تعاون دے اور امرت کال میں ہندوستان کی ترقی کے سفر میں کوئی بھی پیچھے نہ رہے‘‘
’’ اتر پردیش ریاست میں ترقی کے ہر شعبے میں نئی جہتیں جوڑ رہا ہے‘‘
’’اتر پردیش مایوسی کے سائے سے نکل کر اب اپنی امنگوں اور توقعات کی راہ پر گامزن ہے‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں 1780 کروڑ  روپئے سے زیادہ کی مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا  اورانہیں وقف کیا ۔  جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ان  میں وارانسی کینٹ اسٹیشن سے گودولیا تک پیسنجر روپ وے ، نمامی گنگا اسکیم کے تحت بھگوان پور میں 55 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، سگرا اسٹیڈیم فیز 2 اور 3 کی ازسرنوترقی کا کام، اسروار گاؤں ، سیواپوری میں ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ جو کہ ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعہ تعمیر کیا جائے گا، بھرتھرا گاؤں میں ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر، چینجنگ روم  کے ساتھ تیرتی ہوئی جیٹی   شامل ہیں۔  وزیر اعظم نے جل جیون مشن کے تحت پینے کے پانی کی 19 اسکیموں کو بھی وقف کیا جس سے 63 گرام پنچایتوں کے 3 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ  ہوگا۔ انہوں نے مشن کے تحت پینے کے پانی کی 59 اسکیموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی گریڈنگ،  سارٹنگ اور پروسیسنگ کے لیے کرکھیاوں میں ایک مربوط پیک ہاؤس بھی وقف کیا۔ انہوں نے وارانسی اسمارٹ سٹی مشن کے تحت مختلف پروجیکٹوں کو بھی وقف کیا۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نوراترا کا مبارک موقع ہے اور آج ماں چندر گھنٹہ کی پوجا  کا دن ہے۔ انہوں نے اس خصوصی موقع پر وارانسی کے لوگوں کے درمیان موجود رہنے پر خوشی ظاہر کی اور کہا کہ وارانسی کی خوشحالی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک  پیسنجر  روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جبکہ سینکڑوں کروڑ روپے کے  مالیت کے دیگر  پروجیکٹوں کا  بھی وارانسی کی ہمہ گیر ترقی کے لئے آغاز کیا گیا ہے جن میں پینے کا پانی، صحت، تعلیم، گنگا کی صفائی، سیلاب کے کنٹرول، پولیس سروسز  اور  دیگر کے ساتھ  اسپورٹس سروسز  جیسے شعبے شامل ہیں۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مشین ٹولز ڈیزائن سے متعلق سینٹر آف ایکسیلنس  کابی ایچ یو میں سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جوشہر میں عالمی معیار کے ایک اور ادارے کا اضافہ ہے۔ وزیر اعظم نے آج کے ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے وارانسی اور پوروانچل کے لوگوں کومبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کاشی کی ترقی کے بارے میں ہر طرف  بات  ہو رہی ہے اور یہاں آنے والا  ہر فرد نئی توانائی کے ساتھ واپس جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشی نے لوگوں کے خدشات کو دور کیا اور شہر کو تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

وزیر اعظم نے کاشی میں قدیم اور نئے کا ایک ساتھ  ’درشن‘  کا  تذکرہ  کیا۔ انہوں نے کاشی وشوناتھ دھام، گنگا گھاٹ کے کام، اور سب سے طویل دریا ئی کروز  کے بارے میں عالمی سطح پر  ہونے والی بحث کا ذکر کیا۔ صرف ایک سال میں 7 کروڑ سے زیادہ سیاح کاشی آئے۔ یہ سیاح شہر میں نئے معاشی مواقع اور روزگار پیدا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے  سیاحت  سے متعلق نئے  ترقیاتی پروجیکٹوں اور شہر کی زیبائِش  کو بھی نمایاں کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’چاہے  سڑکیں ہوں، پل ، ریلوے یاایئرپورٹ ہوں ، وارانسی  کے لئے کنکٹیوٹی پوری طرح سے آسان ہو ئی ہے‘‘۔انہوں نے  اشارہ کیا کہ نیا روپ وے پروجیکٹ شہر کی کنکٹیوٹی  کو ایک نئی سطح  تک لے جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا  کہ اس سے  سیاحوں کے لیے  نئی کشش پیدا ہونے کے ساتھ  شہر کی سہولیات  میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بنارس کینٹ ریلوے اسٹیشن اور کاشی وشوناتھ  کے درمیان کا فاصلہ روپ وے کے مکمل ہونے کے بعد منٹوں میں طے ہو گا جبکہ کینٹ اسٹیشن اور گودولیا کے درمیان کے علاقوں میں ٹریفک جام  سے بھی راحت ملے گی۔

وزیر اعظم نے آس پاس کے  شہروں اور ریاستوں سے آنے والے لوگوں کا  ذکرکیا جو کم  وقت میں شہر  گھوم سکیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ روپ وے کے لیے نئی  سہولیات معاشی سرگرمیوں کے لیے ایک نیا مرکز  تیار کریں گی۔

وزیر اعظم نے کاشی کے ساتھ فضائی رابطہ کو مضبوط بنانے کے ایک قدم کے طور پر بابت پور ہوائی اڈے پر نئے اے ٹی سی ٹاور کے بارے میں بھی بات کی۔ وزیر اعظم نے تیرتی جیٹی کی ترقی پر بھی بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ بنیادی توجہ کا مرکز زائرین اور سیاحوں کی ضروریات ہیں۔ نمامی گنگا مشن کے تحت وزیر اعظم نے بتایا کہ گنگا کے کنارے تمام شہروں میں سیوریج ٹریٹمنٹ نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔’’ سبھی نے پچھلے 9 برسوں میں گنگا  کےگھاٹوں کے بدلتے ہوئے منظرنامہ کو دیکھا ہے‘‘، وزیر اعظم نے تبصرہ کیا اور کہا کہ گنگا کے دونوں کناروں پر ایک نئی ماحولیاتی مہم چل رہی ہے جہاں حکومت 5 کلومیٹر کے پھیلے ہوئے علاقے میں قدرتی کھیتی کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سال کے بجٹ میں اس کے لیے خصوصی رقم مختص کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نئے مراکز تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو قدرتی کاشتکاری کے حوالے سے مدد فراہم کی جا سکے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وارانسی کے ساتھ ساتھ پورا مشرقی اتر پردیش زراعت اور زرعی برآمدات کے مرکز میں تبدیل ہو رہا ہے۔ انہوں نے وارانسی میں پروسیسنگ، نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کی سہولیات کا ذکر کیا جو وارانسی کے ’لنگڑا‘ آم، غازی پور کی ’بھنڈی‘ اور ’ہری مرچ‘، جونپور کی   ’مولی اور خربوزے‘   بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچ رہے ہیں۔

پینے کے صاف پانی کے مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی طرف سے ترقی کا جو راستہ منتخب کیا گیا ہے اس میں خدمت کے ساتھ ساتھ ہمدردی کے عناصر بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پینے کے صاف پانی سے متعلق کئی منصوبوں کا آج افتتاح کیا گیا ہے جبکہ آج مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے ’ہر گھر نل سے جل‘ مہم پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ گزشتہ 3 برسوں میں ملک کے 8 کروڑ گھرانوں کو نل کے پانی کی فراہمی ہوئی ہے۔ انہوں نے اجولا یوجنا پر بھی بات کی اور واضح کیا کہ سیواپوری میں ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ سے نہ صرف مستفید ہونے والوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ مشرقی اتر پردیش اور مغربی بہار میں گیس سلنڈر کی مانگ بھی پوری ہوگی۔

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ مرکز اور اتر پردیش میں حکومتیں غریبوں کی خدمت میں یقین رکھتی ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ لوگ انہیں’پردھان منتری‘ کہہ سکتے ہیں، لیکن وہ یہ یقین رکھتے ہیں کہ وہ یہاں صرف عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں۔  دن کے اوائل میں مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ اپنی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وارانسی کے ہزاروں شہری سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے 2014 سے پہلے کے اس وقت پر روشنی ڈالی جب بینک کھاتہ کھولنا بذات خود ایک مشکل کام تھا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ آج ملک کے غریب ترین لوگوں کے پاس جن دھن بینک کھاتے ہیں جہاں ادائیگیوں کی شکل میں امداد براہ راست حکومت کے ذریعے جمع کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ چاہے وہ چھوٹے کسان ہوں، تاجر ہوں یا خواتین کے اپنی مدد آپ گروپس ، مدرا یوجنا کے ذریعے قرض حاصل کرنا بہت آسان ہو گیا ہے‘‘۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مویشی اور مچھلی پالنے والوں کو کسان کریڈٹ کارڈ دیے گئے ہیں، خوانچہ فروشوں نے پی ایم سوانیدھی یوجنا کے ذریعے قرض حاصل کرنا شروع کر دیا ہے، اور ہندوستان کے وشوکرماؤں کے لیے پی ایم-وشاکرما یوجنا متعارف کرائی  ہے۔ وزیر اعظم نے کہا،’’حکومت کی کوشش ہے کہ ہر شہری اپنا  تعاون دے  اور امرت کال میں ہندوستان کی ترقی کے سفر میں کوئی بھی پیچھے نہ رہے"۔

وزیر اعظم نے کھیلو بنارس مقابلے کے فاتحین کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا جہاں ایک لاکھ ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ وزیراعظم نے شرکاء اور جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بنارس کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی نئی سہولیات کا ذکر کیا۔ سگرا اسٹیڈیم کے فیز 2 اور 3 کی توسیع کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وارانسی میں ایک بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم بننے جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا، ’’آج اتر پردیش، ریاست میں ترقی کے ہر شعبے میں نئی جہتیں جوڑ رہا ہے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش میں یوگی حکومت کل 25 مارچ کو اپنی دوسری میعاد کا پہلا سال مکمل کر رہی ہے، اور یہ بھی کہاکہ  جناب یوگی نے اب تک کے سب سے طویل عرصے تک ریاست کے وزیر اعلی رہنے کا ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ،’’اتر پردیش مایوسی کے سائے سے نکلا ہے اور اب اپنی امنگوں اور توقعات کے راستے پر گامزن ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش سکیورٹی میں اضافہ اور خوشحالی کو یقینی بنانے کی خدمت کی واضح مثال ہے۔ خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے کہا کہ آج کے نئے ترقیاتی منصوبے خوشحالی کی راستے کو مضبوط کرتے ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر سبھی کو مبارکباد پیش  کی۔

اس موقع پر اتر پردیش کی گورنر  محترمہ آنندی بین پٹیل، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور اتر پردیش حکومت کے وزراء بھی موجود تھے۔

پس منظر

پچھلے نوبرسوں میں، وزیر اعظم نے وارانسی کے منظر نامے کو تبدیل کرنے اور شہر اور ملحقہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے زندگی کو آسان بنانے  پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اس سمت میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے، وزیر اعظم نے سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی گراؤنڈ میں پروگرام کے دوران 1780 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں  وقف کیا ۔

وزیر اعظم نے وارانسی کینٹ اسٹیشن سے گودولیا تک پسنجر روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا۔ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 645 کروڑ روپئے لگایا گیا ہے۔وپ وے سسٹم کی لمبائی 3.75 کلومیٹر ہوگی جس میں پانچ اسٹیشن ہوں گے۔ اس سے سیاحوں، یاتریوں اور وارانسی کے باشندوں کے لیے نقل و حمل میں آسانی ہوگی۔

وزیراعظم نے نمامی گنگا اسکیم کے تحت بھگوان پور میں 55 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا، جس پر 300 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت سگرا اسٹیڈیم کے دوبارہ ترقی کے کام کے فیز 2 اور 3 کا سنگ بنیاد وزیراعظم نے رکھا۔

وزیر اعظم نے ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعہ تعمیر کیے جانے والے اسروار گاؤں، سیواپوری میں ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔  وزیراعظم نے  مختلف دیگر پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا جن میں   بھرتھرا گاوں میں ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر اور   چینجنگ روم  کے ساتھ تیرتی ہوئی جیٹی شامل ہیں۔

جل جیون مشن کے تحت، وزیر اعظم نے پینے کے پانی کی 19 اسکیمیں وقف کیں، جن سے 63 گرام پنچایتوں میں 3 لاکھ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں گے۔ دیہی پینے کے پانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعظم نے مشن کے تحت  پینے کے پانی کی 59اسکیموں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

وارانسی اور اس کے آس پاس کے کسانوں، برآمد کنندگان اور تاجروں کے لیے، کرکھیاؤں میں تعمیر کیے گئے مربوط پیک ہاؤس میں پھلوں اور سبزیوں کی درجہ بندی، چھنٹائی اور پروسیسنگ ممکن ہوگی۔ وزیراعظم نے تقریب کے دوران اس منصوبے کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس سے وارانسی اور آس پاس کے علاقے کی زرعی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے وارانسی اسمارٹ سٹی مشن کے تحت مختلف پروجیکٹوں کو وقف کیا جس میں راج گھاٹ اور مہمور گنج کے سرکاری اسکولوں کی ازسرنو  ترقی ، اندرونی شہر کی سڑکوں کی خوبصورتی؛ شہر کے 6 پارکوں اور تالابوں کی ازسرنو ترقی کا کام شامل ہے ۔ انہوں نے مختلف دیگر بنیادی ڈھانچہ کے پروجیکٹوں کو بھی وقف کیا جس میں  لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اے ٹی سی ٹاور، بھیلپور کے واٹر ورکس کے احاطے میں 2 میگاواٹ کا شمسی توانائی پلانٹ،کونیا پمپنگ اسٹیشن پر 800 کلو واٹ کا سولر پاور پلانٹ؛ سارناتھ میں ایک نیا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر؛ چاند پور میں صنعتی اسٹیٹ کی بہتری کا  بنیادی ڈھانچہ ؛ کیداریشور کے مندروں کا احیا، وشویشور اور اومکاریشور کھنڈ پریکرما شامل ہیں۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi