امرتسر - جام نگر اقتصادی راہداری کے چھ لین والے گرین فیلڈ ایکسپریس وے سیکشن کو قوم کے نام وقف کیا
گرین انرجی کوریڈور کے لیے بین ریاستی ٹرانسمیشن لائن کے فیز-1 قوم کے نام وقف کیا
بیکانیر کےبھیواڑی ٹرانسمیشن لائن کو قوم کے نام وقف کیا
بیکانیر میں 30 بستروں والے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)ہسپتال قوم کے نام وقف کیا
بیکانیر ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا
43 کلومیٹر طویل چورو- رتن گڑھ سیکشن ریلوے لائن کو دوگنا کرنے کا سنگ بنیاد رکھا
"قومی شاہراہوں کے باعث راجستھان نے ڈبل سنچری بنائی "
"راجستھان بے پناہ صلاحیتوں اور امکانات کا مرکز ہے"
"گرین فیلڈ ایکسپریس وے پورے مغربی ہندوستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو مضبوط کرے گا"
"ہم نے سرحدی گاؤں کو ملک کا پہلا گاؤں قرار دیا"

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے بیکانیر میں 24,300 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم  کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں تقریباً 11,125 کروڑ روپے کی لاگت سے امرتسر-جام نگراقتصادی راہداری کے چھ لین والے گرین فیلڈ ایکسپریس وے سیکشن ، تقریباً 10,950 کروڑ روپے مالیت کی گرین انرجی کوریڈور کے لیے بین ریاستی ٹرانسمیشن لائن کا مرحلہ-1 شامل ہیں۔ تقریباً 1,340 کروڑ روپے کی لاگت سے پاور گرڈ کے ذریعہ تیار کیا جانے والا بھیواڑی ٹرانسمیشن لائن ، اور بیکانیر میں ایک نیا 30 بستروں والا ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)ہسپتال کو قوم کے نام کے وقف کیا۔ وزیر اعظم نے تقریباً 450 کروڑ روپے کی لاگت سے بیکانیر ریلوے اسٹیشن کی از سر نو ترقی اور 43 کلومیٹر لمبی چورو- رتن گڑھ سیکشن ریلوے لائن کو دوگنا کرنے کا سنگ بنیادبھی  رکھا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے جنگجوؤں کی سرزمین کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ ریاست کی ترقی کے لیے وقف لوگ ہمیشہ ایک موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے لیے خود کو دستیاب کرائیں ۔ 24,000 کروڑ سے زیادہ کی مالیت کے آج کے پروجیکٹوں کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے  کہا کہ راجستھان کو چند مہینوں کے اندر دو جدید چھ لین والے ایکسپریس وے ملے ہیں۔ فروری میں دہلی - دوسہ - لالسوٹ سیکشن دہلی - ممبئی ایکسپریس کوریڈور کے افتتاح کا ذکر  کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے آج امرتسر - جام نگر ایکسپریس وے کے 500 کلومیٹر چھ لین والے گرین فیلڈ ایکسپریس وے سیکشن کا افتتاح کرنے کا موقع ملنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا "ایک طرح سے، راجستھان نے قومی شاہراہوں کے لحاظ سے ڈبل سنچری بنائی ہے" ۔ وزیر اعظم نے بیکانیر اور راجستھان کے لوگوں کو گرین انرجی کوریڈور اور ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)ہسپتال کے لیے بھی مبارکباد دی۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ راجستھان ہمیشہ صلاحیتوں اور امکانات سے بھرپور رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی کے اس امکانات کی وجہ سے ہی ریاست میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ کنیکٹیویٹی کو ہائی ٹیک بنایا جا رہا ہے کیونکہ صنعتی ترقی کے لامتناہی امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ایکسپریس وے اور ریلوے سیاحت کے مواقع کو فروغ دیں گے جس سے ریاست کے نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

آج افتتاح کئے گئے گرین فیلڈ ایکسپریس وے کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ راجستھان کو ہریانہ، پنجاب، گجرات اور جموں و کشمیر سے جوڑے گا، جبکہ جام نگر اور کانڈلا جیسی اہم تجارتی بندرگاہیں بھی بیکانیر اور راجستھان سے قابل رسائی ہو جائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیکانیر اور امرتسر، اور جودھپور کے درمیان فاصلے کم ہوں گے، جودھپور اور گجرات کے درمیان بھی  فاصلہ کم ہو جائے گا جس سے علاقے کے کسانوں اور کاروباروں کو بڑی حد تک فائدہ پہنچے گا۔ وزیر اعظم نے کہا "یہ گرین فیلڈ ایکسپریس وے پورے مغربی ہندوستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو تقویت دے گا"۔ انہوں نے آئل فیلڈ ریفائنریوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے رابطے  پر روشنی ڈالی ، جس سے سپلائی کو تقویت ملے گی، اس طرح ملک میں اقتصادی ترقی کو رفتار ملے گی۔

ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے راجستھان میں ریلوے کی ترقی کو دی گئی ترجیح پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ 2004-2014 کے درمیان راجستھان کو ریلوے کے لیے اوسطاً 1000 کروڑ روپے سالانہ سے کم ملے جبکہ 2014 کے بعد ریاست کو ہر سال اوسطاً 10,000 کروڑ روپے ملے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی   اس رفتار سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے چھوٹے تاجر اور چھوٹے درجے کی صنعتیں ہیں۔ انہوں نے بیکانیر کے آچار، پاپڑ، نمکین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بہتر رابطے کے ساتھ یہ چھوٹے کاروبار اپنی مصنوعات کو دنیا کے کونے کونے تک لے جا سکیں گے۔

راجستھان کی ترقی کے لیے کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، وزیر اعظم نے طویل عرصے سے نظر انداز کیے گئے سرحدی گاؤں کے لیے وائبرنٹ ولیج اسکیم کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا  کہ ہم نے سرحدی گاؤں کو ملک کا پہلا گاؤں قرار دیا۔ ان خطوں میں ترقی اور ان علاقوں کا دورہ کرنے کے بارے میں ملک کے لوگوں میں نئے سرے سے دلچسپی   پیدا ہوئی ہے۔

 

وزیر اعظم نے راجستھان میں کرنی ماتا اور سالاسر بالاجی کے آشیرواد کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ریاست کو ترقی کی چوٹی پر ہونا چاہیے۔ اسی لیے حکومت ہند راجستھان کی ترقی کے لیے پوری طاقت سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس امید کے ساتھ اپنے خطاب کا  اختتام کیا کہ سب کی مشترکہ کوشش سے راجستھان کے تمام ترقیاتی اہداف حاصل ہو جائیں گے۔

راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشرا، سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری، قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب ارجن رام میگھوال، جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری پر علاوہ دیگر  اس موقع  پر موجود تھے۔

پس منظر

وزیر اعظم نے امرتسر - جام نگر اقتصادی راہداری کے چھ لین والے گرین فیلڈ ایکسپریس وے سیکشن کو قوم کے نام وقف کیا۔ راجستھان میں 500 کلومیٹر سے زیادہ  پر محیط ، یہ حصہ جو ہنومان گڑھ ضلع کے گاؤں جاکھراولی سے جالور ضلع کے گاؤں کھیتلواس تک جاتا ہے، تقریباً 11,125 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ یہ ایکسپریس وے سفر کے وقت میں نمایاں کمی کرے گا اور بڑے شہروں اور صنعتی راہداریوں کے درمیان رابطے کو بہتر بنائے گا۔ ایکسپریس وے نہ صرف سامان کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حمل کی سہولت فراہم کرے گا بلکہ اس کے راستے میں سیاحت اور اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔

خطے میں پاور سیکٹر کو فروغ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے تقریباً 10,950 کروڑ روپے مالیت کے گرین انرجی کوریڈور کے لیے بین ریاستی ٹرانسمیشن لائن کے فیز-I کو  قوم کے نام وقف کیا۔ گرین انرجی کوریڈور تقریباً 6 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کو مربوط کرے گا اور مغربی خطے میں تھرمل جنریشن اور شمالی علاقے میں ہائیڈرو جنریشن کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے گرڈ  کو متوازن کرنے میں مدد کرے گا۔  اس طرح شمالی علاقہ اور مغربی خطہ کے درمیان ترسیل کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔ وزیر اعظم نے بیکانیرسے بھیواڑی ٹرانسمیشن لائن کو وقف کیا جو تقریباً 1,340 کروڑ روپے کی لاگت سے پاور گرڈ کے ذریعہ تیار کی جائے گی۔ بیکانیر سے بھیواڑی ٹرانسمیشن لائن راجستھان میں 8.1 گیگا واٹ شمسی توانائی کے اخراج میں مدد کرے گی۔

وزیر اعظم نے بیکانیر میں 30 بستروں پر مشتمل ایک نئے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)ہسپتال کو قوم کے نام  وقف کیا۔ ہسپتال میں 100 بستروں تک اپ گریڈ کرنے کی صلاحیت ہوگی اور یہ صحت کی دیکھ بھال کی ایک اہم سہولت کے طور پر کام کرے گا، مقامی کمیونٹی کی طبی ضروریات کو پورا کرے گا اور قابل رسائی اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو یقینی بنائے گا۔

مزید برآں، وزیر اعظم نے بیکانیر ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریباً 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے،  تعمیر نو کے کام میں تمام پلیٹ فارم کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ فرش اور چھت بھی شامل ہوگی جبکہ ریلوے اسٹیشن کے موجودہ ڈھانچے کے ورثے کی حیثیت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے 43 کلومیٹر طویل چورو – رتن گڑھ سیکشن کو ڈبل کرنے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس ریلوے  لائن کو ڈبل کرنے سے رابطے میں اضافہ ہوگا، اور بیکانیر کے علاقے سے ملک کے باقی حصوں تک جپسم، چونا پتھر، غذائی اجناس اور کھاد کی مصنوعات کی آسان نقل و حمل میں سہولت ہوگی۔

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Bad loans decline: Banks’ gross NPA ratio declines to 13-year low of 2.5% at September end, says RBI report

Media Coverage

Bad loans decline: Banks’ gross NPA ratio declines to 13-year low of 2.5% at September end, says RBI report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles passing away of former Prime Minister Dr. Manmohan Singh
December 26, 2024
India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji: PM
He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years: PM
As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives: PM

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the passing away of former Prime Minister, Dr. Manmohan Singh. "India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji," Shri Modi stated. Prime Minister, Shri Narendra Modi remarked that Dr. Manmohan Singh rose from humble origins to become a respected economist. As our Prime Minister, Dr. Manmohan Singh made extensive efforts to improve people’s lives.

The Prime Minister posted on X:

India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji. Rising from humble origins, he rose to become a respected economist. He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years. His interventions in Parliament were also insightful. As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives.

“Dr. Manmohan Singh Ji and I interacted regularly when he was PM and I was the CM of Gujarat. We would have extensive deliberations on various subjects relating to governance. His wisdom and humility were always visible.

In this hour of grief, my thoughts are with the family of Dr. Manmohan Singh Ji, his friends and countless admirers. Om Shanti."