وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آنجہانی کنڑ اداکار پونیت راجکمار کی فلم گندھاڈا گڑی کے ٹریلر کی ریلیز پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اس فلم میں کرناٹک کی قدرتی خوبصورتی اور ماحولیاتی تحفظ کو خراج تحسین کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آنجہانی پونیت راجکمار دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔
آنجہانی کنڑ اداکار پونیت راجکمار کی اہلیہ اشونی پونیت راجکمار کے ایک ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
’’اپو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ وہ شاندار شخصیت، توانائی سے بھرپور اور بے مثال صلاحیتوں سے مالا مال تھے۔ گندھاڈا گڑی مادر فطرت، کرناٹک کی قدرتی خوبصورتی اور ماحولیاتی تحفظ کو ایک خراج تحسین ہے۔ اس کوشش کے لیے میری نیک خواہشات۔‘‘
Appu lives in the hearts of millions around the world. He was brilliance personified, full of energy and blessed with unparalleled talent. #GandhadaGudi is a tribute to Mother Nature, Karnataka's natural beauty and environmental conservation. My best wishes for this endeavour. https://t.co/VTimdGmDAM
— Narendra Modi (@narendramodi) October 9, 2022