وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بحریہ کے دن کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے پوسٹ کیا:
‘‘بحریہ کے دن پر، ہندوستانی بحریہ کے تمام اہلکاروں کو نیک خواہشات۔ ہمارے سمندروں کی حفاظت کے لیے ان کا عزم، فرض کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن اور ہماری قوم سے محبت کا بیّن ثبوت ہے۔ ہر حال میں ان کا جذبہ اور عزم غیر متزلزل رہتا ہے۔ ہم ان کی خدمات اور قربانیوں کے لیے ہمیشہ ان کے مشکور ہیں۔
میں آج بعد میں،مہاراشٹر کے سندھو درگ میں بحریہ کے دن کے پروگرام میں شامل ہونے کا منتظر ہوں۔ اس جگہ کا چھترپتی شیواجی مہاراج کے ساتھ قریبی تعلق ہے، جن کی ایک مضبوط بحریہ کی تعمیر کی کوششیں معروف ہیں۔
On Navy Day, best wishes to all the personnel of the Indian Navy. Their commitment to safeguarding our seas is a testament to their unwavering dedication to duty and love for our nation. In every circumstance, their spirit and resolve remain unshakable. We are forever grateful…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 4, 2023