PM Modi holds meeting with senior Ministers and officials to discuss ways to boost manufacturing and global imprint of Indian toys
PM Modi calls for promoting domestic toy clusters through innovative and creative methods
Toys can be an excellent medium to further the spirit of ‘Ek Bharat, Shreshtha Bharat’, says PM

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی کھلونے تیار کرنے  اور عالمی سطح پر  کھلونوں کی چھاپ  چھوڑنے  سے متعلق  طریقوں پر تبادلۂ خیال کے لئے سینئر  وزیروں اور عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ  بھارت بہت سے کھلونوں کے  کلسٹروں  اور  ہزاروں دست کاروں  کی سرزمین ہے  ، جو  ملک میں   کھلونے تیار  کرتے ہیں  ، جن کا نہ صرف ثقافتی تعلق   ہے  بلکہ   بچوں میں  ابتدائی عمر سے ہی زندگی  گزارنے   کے ہنر اور  ذہنی صلاحیتوں  کو فروغ دینے میں  مدد دیتی ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ  اس طرح کے کلسٹروں کو اختراعی اور تخلیقی طریقوں سے فروغ دیا جانا چاہیئے ۔

          اس  بات سے مطلع کیا گیا کہ بھارت کی  کھلونوں کی مارکیٹ  بہت  وسیع  امکانات والی ہے   اور  آتم نربھر بھارت  مہم کے تحت  ووکل فار لوکل  کو فروغ دے کر  صنعت میں ایک  یکسر تبدیلی پیدا کر سکتی ہے ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ  ایسی معیاری  مصنوعات تیار کرنے کے لئے  ، جو عالمی معیار پر  پوری اترتی ہوں ،  ٹیکنالوجی اور اختراعات کے استعمال پر  توجہ دی جانی چاہیئے ۔

          میٹنگ میں   بچوں  کی ذہنی صلاحی

ت  اور سیکھنے کی صلاحیت پر  کھلونوں کے اثرات   اور انہیں  کس طرح   سماجی تبدیلی  کے ایک ذریعے کے طور پر  استعمال کیا جا سکتا ہے ، جس سے  ملک کی مستقبل کی نسل کو   تیار کرنے میں  مدد مل سکے ، اس پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

          بچوں کے ذہن  کو  ، خاص  سمت دینے کے لئے  کھلونوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ   بھارتی  ثقافت اور   وراثت سے  میل کھانے والے کھلونوں کو  تمام آنگن واڑی مرکزوں میں اور اسکولوں میں بچوں کی  مجموعی ترقی  کے لئے  تدریسی   سامان کے طور پر  استعمال کیا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ نو جوانوں کو  شامل کیا جانا چاہیئے کہ وہ ایسے اختراعی  ڈیزائن اور کھلونے  تیار کریں  ، جو  قومی اہداف اور کامیابیوں کے لئے  فخر  کا جذبہ  پیدا کر سکیں ۔

          وزیر اعظم نے  اِس بات کو اجاگر کیا کہ  کھلونے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو بڑھانے کا ایک شاندار ذریعہ بن سکتے ہیں اور زور دے کر کہا کہ کھلونوں کو  بھارت کی اقدار کے نظام  اور ثقافتی  طور پر قائم  ماحول دوست  طریقۂ کار  کا عکاس ہونا چاہیئے ۔  انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ  سیاحت کو بھارتی  ثقافت ، خاص طور پر  ایسے خطوں میں  ، جو  دست کاری والے کھلونوں کے لئے  مشہور ہیں  ، فروغ دینے کے لئے استعمال کیا جانا چاہیئے ۔

          وزیر اعظم نے اس ضرورت پر بھی زور دیا کہ  بھارتی اقدار  اور  اخلاقیات  کی عکاسی کے لئے  نو جوانوں اور طلباء  کی کھلونوں کی ٹیکنا لوجی اور ڈیزائن  اور آن لائن  گیمز  کا ہیکا تھون  منعقد کرنے کی ضرورت ہے ۔

          تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈجیٹل گیمز کے شعبے پر  زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کو اِس شعبے کے  وسیع امکانات سے  فائدہ اٹھانا چاہیئے اور ایسے گیمز  تیار کرکے  ، جو  بھارتی ثقافت اور   لوک کہانیوں   کی بنیاد پر تیار کئے گئے ہوں ، بین الاقوامی ڈجیٹل  گیمز کے سیکٹر  کی قیادت کرنی چاہیئے ۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi