وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد کے پیغامات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیاہے۔ جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر عالمی رہنماؤں کے پیغامات کا جواب دیا۔
مائیکروسافٹ کے بانی، جناب بل گیٹس کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛
بل گیٹس آپ کے پیغام کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتاہوں۔ جناب مودی نے چند مہینے پہلے بل گیٹس کے ساتھ بہت ہی مثبت اور دل چسپ بات چیت کو یاد کیا، جس میں بات چیت میں حکمرانی، صحت کی دیکھ بھال میں ٹیکنالوجی کےیکسر بدلتے رول ، آب وہوا کی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے لیے بھارت کی عہد بستگی کی بات شامل تھی ۔ ہم انسانیت کے مفاد کے لیے اختراع کو فروغ دینے کے لیے اپنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Deeply appreciate your message @BillGates. Recall our very positive and engaging conversation a few months ago, including on transformative role of technology in governance and healthcare, and India's commitment to climate change and sustainable development. We value our… https://t.co/0equT0YpeB
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2024
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کی ایک پوسٹ جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا؛
‘‘میرے دوست حامد کرزئی مبارک باد کے الفاظ کے لیے آپ کا شکریہ’’
Thank you for your kind words of felicitations my friend @KarzaiH. https://t.co/vGEqiVPWhY
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2024
یوگانڈا کے صدر، جناب یووری کے موسیوینی کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛
" صدر یووری کے موسیوینی، آپ کے والہانہ مبارک باد کے الفاظ دل کی گہرائیوں سےقابل تعریف ہے ۔ ہم یوگانڈا کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت داری کو آگے بڑھائیں گے۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ افریقی یونین جی20 کی صدارت کا مستقل رکن بن گیاہے۔ ہم تمام شعبوں میں اپنے تاریخی رابطوں کو مزید فروغ دیں گے۔
Your warm words of felicitations are deeply appreciated President @KagutaMuseveni. We will advance our strong partnership with Uganda. We were proud that Africa Union became permanent member of G20 Presidency. We will further develop our historical connect in all areas. https://t.co/2HHfpgP6FP
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2024
سلووینیا کے وزیر اعظم جناب رابرٹ گولوب کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛
"وزیراعظم رابرٹ گولوب کی آپ کی پرتپاک مبارکباد قابل تعریف ہے۔ ہم اپنی تیسری مدت کار میں ہندوستان اور سلووینیا کے درمیان قریبی شراکت داری کو مزید گہرا کرنا جاری رکھیں گے۔
Appreciate your warm greetings Prime Minister @vladaRS. We will continue to deepen close partnership between India and Slovenia in my third term. https://t.co/Myrj5R8Ma5
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2024
فن لینڈ کے وزیر اعظم جناب پیٹری اورپو کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘ وزیر اعظم پیٹری اورپو ،آپ کی نیک خواہشات کے لئے کا شکریہ۔ میں ہندوستان-فن لینڈ تعلقات میں رفتار بڑھانے اور ہماری شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا متمنی ہیں۔’’
Thank you Prime Minister @PetteriOrpo for your kind wishes. I look forward to closely working with you to build on the momentum in India- Finland ties and further deepen our partnership. https://t.co/PJ44aA5sxx
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2024
کینیڈا کے وزیر اعظم جناب جسٹن ٹروڈو کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛
"مبارکباد کے پیغام کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہندوستان کینیڈا کے ساتھ باہمی افہام و تفہیم اور ایک دوسرے کے تحفظات کے احترام کی بنیاد پر کام کرنے کا منتظر ہے۔
Thank you @CanadianPM for the congratulatory message. India looks forward to working with Canada based on mutual understanding and respect for each others concerns. https://t.co/QQJFngoMyH
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2024
سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے وزیر اعظم ڈاکٹر ٹیرنس ڈریو کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘وزیر اعظم ٹیرنس ڈریو،آپ کا شکریہ۔ ہمیں سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے ساتھ صدیوں پرانے عوام سے عوام کے درمیان تعلقات پر فخر ہے۔ گلوبل ساؤتھ میں کلیدی کیریبین پارٹنر کے طور پر ایک مضبوط ترقیاتی تعاون کی تعمیر کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔’’
Thank you Prime Minister @TerranceDrewSKN. We are proud of centuries old people to people ties with St. Kitts & Nevis. Looking forward to work with you to build a strong development cooperation as a key Carribean partner in the Global South. https://t.co/NKvgS4WOkV
— Narendra Modi (@narendramodi) June 8, 2024
یمن کے وزیر اعظم جناب احمد عواد بن مبارک کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘وزیر اعظم احمد عواد بن مبارک آپ کی نیک خواہشات کے لیے تہہ دل سے شکریہ۔ ہم یمن کے ساتھ تاریخی اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم ملک کے لوگوں کے لیے امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔
Heartful thanks PM @BinMubarakAhmed for your kind wishes. We value the historic and friendly ties with Yemen. We wish peace, security, stability and prosperity for the people of the country. https://t.co/fkdjFqCpiF
— Narendra Modi (@narendramodi) June 8, 2024
ٹیسلا موٹرز کے سی ای او مسٹر ایلون مسک کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛
"ایلون مسک آپ کی نیک خواہشات کا معترف ہوں۔ باصلاحیت ہندوستانی نوجوان، ہماری آبادی، پیشین گوئی کی جانے والی پالیسیاں اور مستحکم جمہوری سیاست ہمارے تمام شراکت داروں کو کاروباری ماحول فراہم کرتی رہیں گی۔
Appreciate your greetings @elonmusk. The talented Indian youth, our demography, predictable policies and stable democratic polity will continue to provide the business environment for all our partners. https://t.co/NJ6XembkyB
— Narendra Modi (@narendramodi) June 8, 2024
ایسواتینی کے وزیر اعظم جناب رسل میسو دلامینی کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘رسل ممیسو دلامینی، شاہی خاندان اور ایسواتینی کے شاہی گھرانے اور ایسواتینی سلطنت کے دوستانہ عوام کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیے جانے کے لیے آپ کا مشکور ہوں۔ ہم اپنی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔’’
Grateful to you @RussellMDlamini, the Royal family and the friendly people of the Kingdom of Eswatini for their warm greetings. We will work together to strengthen our partnership. https://t.co/7Gbvp97WZQ
— Narendra Modi (@narendramodi) June 8, 2024
بیلیز کے وزیر اعظم جناب جان برائسیو کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘وزیر اعظم جان برائسینو، آپ کا شکریہ۔ ہم بیلیز کے ساتھ دوستی کی قدر کرتے ہیں اور ان رشتوں کو مضبوط بنانے اور گلوبل ساؤتھ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے منتظر ہیں۔
Thank you, Prime Minister @JohnBricenoBZE. We value friendship with Belize and look forward to strengthening these bonds and work towards the progress and prosperity of the Global South. https://t.co/kLdX3q0OkM
— Narendra Modi (@narendramodi) June 7, 2024
بیلجیئم کے وزیر اعظم جناب الیگزینڈر ڈی کرو کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛
"وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کرو آپ کا شکریہ۔ متحرک اور مضبوط ہندوستان- بیلجیم شراکت داری نئی مدت کار میں نئی بلندیوں کو حاصل کرتی رہے گی۔
Thank you Prime Minsiter @alexanderdecroo. The vibrant and robust India- Belgium 🇮🇳-🇧🇪 partnership will continue to gain new heights in the new term. https://t.co/sBjrFUkjiW
— Narendra Modi (@narendramodi) June 7, 2024
بولیویا کے صدر جناب لوئس آرس کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘ہندوستانی جمہوریت کے لئے صدر لوئس آرس آپ کے خوش کن الفاظ اور مبارکباد کے پیغام کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتا ہوں ۔ بولیویا لاطینی امریکہ میں ہندوستان کا ایک قابل قدر شراکت دار ہے۔ ہم اپنے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے عہد بستہ ہیں۔’’
Deeply appreciate your kind words for the Indian democracy and your message of felicitations President @LuchoXBolivia. Bolivia is our valued partner for India in Latin America. We are committed to deepen our cooperation. https://t.co/ZjcXDiXI1j
— Narendra Modi (@narendramodi) June 7, 2024
آئرلینڈ کے وزیر اعظم جناب سائمن ہیرس کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘وزیر اعظم سائمن ہیرس، آپ کے اچھے الفاظ کے لئے شکر گزار ہوں۔
بھارت اور آئرلینڈ کے تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار سے جڑے ہوئے ہیں۔ میں اپنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کے عزم کا ذکر کرتا ہوں کیونکہ ہم اپنے تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
Grateful for your kind words Prime Minister @SimonHarrisTD. India- Ireland ties are anchored in shared democratic values. I share your commitment to advance our partnership as we celebrate the 75th anniversary of relations. https://t.co/bWk4VJ9u86
— Narendra Modi (@narendramodi) June 7, 2024
زامبیا کے صدر، جناب ہاکائندے ہچلیماکی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘صدرجناب ہاکائندے ہچلیما آپ کے مبارکبادی الفاظ کے لیے آپ کا مشکور ہوں۔ بھارت اور زامبیا کی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہوتی رہے گی۔
Grateful to President @HHichilema for his kind words of felicitations. The India-Zambia partnership will continue to grow from strength to strength. https://t.co/DAuaQYRgYu
— Narendra Modi (@narendramodi) June 7, 2024
انڈونیشیا کے منتخب صدر، جناب پرابوو سوبیانتو کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛
" منتخب صدر پرابوو سوبیانتو، آپ کی نیک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں اپنی جامع اہمیت کی حامل شراکت داری کو مضبوط بنانے اور ہمارے پرانے تعلقات کو استوار کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کامتمنی ہوں۔"
Thank you President-elect @prabowo for your good wishes. I look forward to working closely with you on strengthening our comprehensive strategic partnership and build on our age-old ties. https://t.co/HIzhYwUpFS
— Narendra Modi (@narendramodi) June 7, 2024
سوئس کنفیڈریشن کی صدر محترمہ وائلا ایمہرڈ کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛
"صدر وائلا ایمہرڈ، ہم آپ کے اچھے الفاظ کی قدر کرتے ہیں۔ بھارت میں ‘جمہوریت کےتہوار ’ نے درحقیقت عالمی توجہ مبذول کرائی ہے۔ ہم بھارت -سوئٹزرلینڈ شراکت داری کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
President @Violapamherd, we appreciate your kind words. The ‘Festival of Democracy’ in India has indeed drawn the global attention. We will work together to enhance India- Switzerland partnership. https://t.co/W65LWJGj0F
— Narendra Modi (@narendramodi) June 7, 2024